کیوں نہ دو چار وزرا چین کے شہر ووہان کا دورہ کریں، طلبا کو واپس لانے کی درخواست پر عدالت حکومت پر برہم، کیا کہا؟

0
68

کیوں نہ دو چار وزرا چین کے شہر ووہان کا دورہ کریں، طلبا کو واپس لانے کی درخواست پر عدالت حکومت پر برہم، کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چین سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیےدرخواست پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے دوران سماعت وزارت صحت کے نمائندے پر اظہار برہمی کیا،نمائندہ وزارت صحت نے کہا کہ ہم نے والدین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کمیٹی کا نہ بتائیں حکومت پاکستان کیوں غیرذمہ دار ہے؟،سارا کام صرف ڈائریکٹرجنرل وزارت خارجہ تو نہیں کرسکتا،والدین بار بار شکایات کررہے ہیں حکومت ہماری بات نہیں سن رہی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ مسئلے کو حل کرنا وزارت خارجہ کا نہیں وفاقی کابینہ کاکام ہے ،ایسا کیوں نہ کریں 2 ،4 وفاقی وزراء چین کے شہر ووہان کا دورہ کرکے آئیں ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے اس کا انتظار کرتے ہیں،چیف جسٹس نے نمائندہ وزارت خارجہ سے کہا کہ عدالت آپ کے کام کو سراہتی ہے۔والدین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں کوئی جواب نہیں دیا جارہا ،

 

چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ چین میں مقیم بچوں اور حکومتی موقف میں واضح فرق ہے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ سنگین صورتحال ہے اس میں فیصلہ حکومت پاکستان نے کرنا ہے ،یہ عدالت اوریہاں موجود کوئی بندہ ایکسپرٹ نہیں جو اس مسئلے کا حل نکالے۔ والدین نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ وزیراعظم کو عدالت لا سکتے ہیں تواس کیس میں بھی کوئی آرڈردیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عدالت صرف آپ لوگوں کو مطمئن کرنے کیلئے اس درخواست کو سن رہی ہے.

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

عدالت نے کابینہ سیکریٹری،معاون خصوصی اوورسیز،مشیرصحت سے والدین کی ملاقات کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ والدین کی4رکنی وکلاٹیم سیکریٹری کابینہ، مشیرصحت اورمعاون خصوصی اوورسیزسےملاقات کرے.

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 2858 تک پہنچ گئی

کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 83,379 تک پہنچ گئی، چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 788 ہو چکی ہے، گزشتہ روز چین میں 44 مزید افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں. دوسری جانب چین میں نئے مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے

کرونا وائرس نے دنیا میں تیزی سے پھیلنا بھی شروع کر دیا ہے، اب تک 54 ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے مزید 256 افراد متاثر ہو گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 22 ہو گئی، جاپان میں وائرس کے اب تک 214 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، اٹلی میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 250 کیس سامنے آ گئے، جس سے مجموعی تعداد 655 ہو گئی

Leave a reply