سال 2022 کے لئے بل گیٹس کی اہم تشویش کیا ہے؟

0
51

مائیکروسوفٹ کے بانی شراکت دار بل گیٹس سال 2022ء کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں تاہم ساتھ ہی وہ آئندہ برس میں بعض اندیشے بھی رکھتے ہیں۔

باغی ٹی وی : امریکی خبر رساں ادارے سی این بی سی کے مطابق بل گیٹس کو توقع ہے کہ ایک مسئلہ ہے جو آگے بڑھنے کے عمل کو سست بنا سکتا ہے یا پھر اس عمل میں کافی رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے یہ مسئلہ ‘لوگوں کا حکومتوں پر عدم اعتماد” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "آئندہ برس یعنی 2022ء میں یہ میرے لیے سب سے زیادہ باعث تشویش مسائل میں سے ایک ہے”

بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

بل گیٹس نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ اہم موضوعات میں مرکزی کردار ادا کریں جن میں ماحولیات کی تبدیلی اور وباؤں کو روکنا شامل ہے تاہم اگر لوگوں نے ان حکومتی اداروں کی ہدایات ماننے سے انکار کر دیا تو پھر ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔

مذکورہ عدم اعتماد کرونا کی وبا ظاہر ہونے کے بعد خاص طور پر عیاں ہو گیا ہے اس دوران میں کووڈ وائرس کے حوالے سے امریکا اور باقی دنیا میں غلط معلومات پھیل گئیں اس کے نتیجے میں ویکسین کے تناسب میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور آخر کار وبا کے اختتام میں تاخیر ہوئی۔

بل گیٹس نے اس حوالے سے کوئی حل پیش نہیں کیا جیسا کہ ان کے نزدیک مسئلے کے علاج کے حوالے سے یہ ایک یقینی مشکل ہے۔

ایران مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے ،شاہ سلمان

واضح رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس نے ے گیٹس نوٹس بلاگ پر شائع ہونے والے سال کے جائزے میں لکھا تھا کہ ایک اور پیش گوئی کرنا بے وقوفی ہو سکتی ہے لیکن میرے اندازے کے مطابق سال 2022 میں کورونا کی وبا کسی بھی وقت ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال 2021 میں کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات موجود تھے لیکن لوگوں کی ویکسینیشن کے عمل میں سستی اور اس کی مختلف اقسام سامنے آنے پر اس امید نے دم توڑ دیا۔

بل گیٹس نے کہا تھا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون بلاشبہ ایک خطرناک قسم ثابت ہو رہی ہے لیکن ویکسینز کی موجودگی اور اینٹی وائرل ادویات کے استعمال میں تیزی اس وائرس کو جلد ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی اور انہیں امید ہے کہ 2022 میں کووڈ 19 ایک مقامی بیماری بن جائے گی۔

بھارتی محکمہ تعلیم کو "شاعر اکبر الہٰ بادی” کا نام تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا

Leave a reply