Month: 2023 مارچ

  • ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل کا لاہور پریس کلب کا دورہ

    ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل کا لاہور پریس کلب کا دورہ

    اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل مہران موحدفرنے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، نائب صدر ظہیر احمدبابر ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی محمد نوازسنگرہ ، حافظ عدنان طارق لودھی اور رضا محمد نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر اعظم چوہدری نے قونصل جنرل کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کومزید مضبوط بناناوقت کی اہم ضرورت ہے ، ہرخاص و عام سطح پر دونوں ممالک کی عوام کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیے تاکہ زیادہ مواقع پیدا ہوں۔

    ایرانی قونصل جنرل نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے خواہاں ہیں، ایران پر پابندیاں بہت ہیں اور پاکستان تذبذب کا شکار ہے، پاکستان کو سیب اور کھجور کی ضرورت ہے جبکہ ایران کو گوشت اور چاول کی ضرورت ہے،ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل کر لی ہے، پاکستان کی طرف سے مثبت اقدامات کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہ مبارک کی پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان کلچرل مشترکات پائی جاتی ہیں،دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی حوالوں سے مواقع پائے جاتے ہیں،جس میں پابندیوں کے خاتمے اور دونوں ممالک کو قریب لانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے عوام کی ضرورت ہے ایک دوسرے کو پہچانیں،ایران پاکستان کے درمیان منفی سوچ کو ختم کیا جائے جس میں میڈیا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ا ایران امریکہ کے ظالم رجیم کی زد میں ہے پاکستانی حکومت بھی امریکی پریشر میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈ اینڈ نہیں پایا جاتا لیکن اقتصادی ومعاشی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے میڈیا کے تعلقات کو مضبوط کیاجائے۔ایک دوسرے کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے قدم آگے بڑھانا ہوگا،ایران پاکستان کا بہترین ہمسائیہ ہے،ایران پاکستان کی ثقافت مشترکہ ہے لہذا ضروری ہے کہ دونوں ممالک عوام کی فلاح و بہود کے کام کریں۔

    مہران موحدفر نے کہا کہ معاشی ضرورت کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی جائیں،امریکی غلامانہ پابندیوں سے بینکنگ چینل نہیں بنا سکے،دونوں ملکوں کی حکومتوں کو تعلقات بڑھانے کےلئے قائل کرنا ہوگا،ایران پاکستان بارڈر ٹرین اچھی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے،دونوں ملکوں کی سنگل کرنسی کو اسٹیبلش کروانا ہوگا ابراہیم ریئیسی صدر کی ترجیحات میں ہمسایوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا پہلی ترجیح ہے، خطے کے مسائل میں ہی اس کا حل بھی موجود ہے، تعلقات چین کی وجہ سے بہتر ہوئے، سعودی اور ایرانی قونصل دوبارہ کھولیں گے، افسوس سے کہنا چاہتا ہوں کہ بینکنگ چینل تاجروں کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں،بینکنگ چینل نہ ہونے سے دونوں ممالک میں تعلقات بھی مضبوط نہیں ہوئے۔انھوں نے تجویز دی کہ ایران پاکستان مشترکہ کرنسی بنائی جائے جس پر پابند اور وفادار رہیں، دونوں ممالک کے تاجر ایران پاکستان مشترکہ کرنسی پر کام اور مدد کررہے ہیں، بینکنگ چینل رکاوٹ ہے کہ ایرانی چیزیں افغانستان سے پاکستان آتی ہیں جو مہنگی پڑتی ہیں ،تاجرواتھارٹی مشترکہ کرنسی چاہتے ہیں تاکہ مسائل ختم ہو سکیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے اور زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے وافر مواقع فراہم کئے جائیں گے دونوں ممالک کی حکومتیں مثبت اقدامات کررہی ہیں، ازبکستان روس و چین سے مشترکہ کرنسی کا سلسلہ چل رہا ہے، ہمارا سعودی عرب سے مسائل کا حل کا فیصلہ دو طرفہ ہے، ایران و چین کی ثالثی کی مدد سے معاہدہ سے تعلقات بہتر ہوئے، خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کےلئے ایٹمی مطالبات کا انتظار نہیں کررہے بلکہ راستہ طے کررہے ہیں،ایران کی ہر ملک کے تعلقات پر خاص پالیسی ہے سعودی عرب عالم اسلام کا بڑا ملک ہے۔ پہلے بھی سعودی عرب سے تعلقات اچھے رہے ایک زمانے میں سٹریٹیجی تعلقات رہے، سعودی مسائل چھ مذاکراتی ادوار میں پیش کر دئیے گئے پھر نتیجے پر پہنچے کہ تعلقات بہتر بنانا ہوں گے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

  • رمضان ، عوام اور مہنگائی

    رمضان ، عوام اور مہنگائی

    رواں برس رمضان المبارک میں پہلی بار ایسا کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے جو قربانی والی عید پر دیکھنے کو ملتا، رمضان میں راشن کے حصول کے لئے کل ایک ہی روز میں 10 سے 12 لوگوں نے میرے دروازے پر دستک دی،افسوسناک بات یہ کہ دیکھنے میں وہ غریب نہیں تھے، چھوٹے بچے، عورتوں کے ساتھ مرد تھے،جنہیں ہم لوئر مڈل کلاس کہتے ہیں، یقینا وہ اس علاقے میں کام کرنیوالی ملازمائیں ہوں گی یا سابقہ ملازمائیں جن کی کالز آتی ہیں رمضان میں راشن پیکج کے لئے،

    شہری علاقوں میں خوراک کی افراط زر کی شرح 42 فیصد ہو چکی ، چیزیں بہت مشکل ہو چکی صرف غریبوں کے لئے نہیں بلکہ جو اوپر کا طبقہ ہے وہاں بھی یہی صورتحال ہے، گھر، کاریں سب موجود ہے لیکن گھر کے اندر ملازموں کی تعداد کم کر دی گئی، ڈرائیور چلے گئے، گاڑیاں دھونے کے لئے قریبی علاقے کا لڑکا آ جاتا ہے، باروچی جو مستقل ملازم تھے انکو جزوقتی کر دیا گیا ہے،

    مالی مشکلات کی وجہ سے رمضان المبارک ایک آزمائش بن جاتا ہے،خود ساختہ مہنگائی بھی رمضان میں ہو جاتی ہے، اشیاء کی قیمتیں دکاندار تو من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے ہی ہیں تا ہم اس بار رمضان کے آغاز سے حکومت نے بھی کچھ ایسا ہی کام کیا، آٹے کی قیمت جو رمضان سے قبل دس کلو کے تھیلے کی 650 روپے سرکاری قیمت تھی وہ رمضان کے آغاز سے حکومت نے قیمت بڑھائی اور اب وہی دس کلو کا سرکاری آٹا 1150 روپے میں مل رہا ہے،گروسری سٹور سمیت کوئی ایسی جگہ نہیں جو رعایتی نرخوں پر چیزیں فروخت کرے،لاہور ، اسلام آباد اور پنڈی میں سستی ایرانی مصنوعات میسر ہیں،گروسری سٹور میں ایرانی سامان موجود ہوتا ہے جس میں تیل اور پنیر بہت مشہور ہے، سامان بلوچستان ایران سرحد کے راستے لایا جاتا ہے، ایرانی مصنوعات پہلے بلوچستان اور لیاری کراچی میں ملتی تھیں لیکن اب دیگر شہروں میں بھی مل رہی ہیں

    ایک چیز جس پر ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ کم ڈشز بنا رہے ہیں۔ سحر اور افطار کی تیاری کم کی جا رہی ہے لیکن اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو افطاری کے بعد نماز کے لیے وقفہ کرتے ہیں اورپھرنمازکے بعد اسی طرح ہی ڈنر کرتے ہیں،اور پھر سحری کے لیے خصوصی پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ اسلام کی روح ہے؟ کیا روزے کا مطلب یہ ہے کہ روزے سے پہلے اور بعد میں دس مختلف پکوانوں کے ساتھ سحری و افطاری کی جائے؟ ہم کیوں پکوانوں اور ڈشز کی طرف جاتے ہیں ، کسی عام کھانے سے روزہ کیوں نہیں کھولتے، جیسے سادہ افطاری کریں اور اسکے بعد ون ڈش ڈنر ہو، اگر کسی کو بہت کچھ نصیب ہو تو کیا وہ اسلام کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے اس رقم کو غریبوں کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال نہ کرے؟

  • انوشکا مسز کوہلی کہنے پر نالاں

    انوشکا مسز کوہلی کہنے پر نالاں

    عموما بیویوں کو اگر ان کے شوہر کے نام سے پکارا جائے تو وہ خوش ہوتی ہیں لیکن بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو یہ بات پسند نہیں آئی. انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون ایوارڈز میں شرکت کی اور وہ سیاہ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔انوشکا شرما جب تقریب میں پہنچی تو فوٹوگرافروں نے انہیں ’مسز کوہلی‘ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔جس پر انوشکا نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل سے میرے کان بج رہے ہیں شاید وہ کل سے ٹھیک نہیں ہوئے. یوں انوشکا شرما نے خوشی کا اظہار کرنے کی بجائے مزاحیہ

    انداز میں جواب دیکر فوٹوگرافرز کو باور کروایا کہ مجھے آئندہ سے مسز کوہلی نہ کہنا میری اپنی پہچان ، نام اور مقام ہے. انوشکا شرما اکثر ویرات کے ساتھ سپورٹس کی تقریبات میں بھی نظر آتی ہیں. یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے محبت کی شادی کی دونوں کی ایک بیٹی ہے اور انوشکاپانچ سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑی سکرین پر فلم چکدے ایکسپریس کے زریعے جلوہ گر ہو رہی ہیں. انوشکا اس فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے حوالے سے کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی.

  • میرا دل مکمل طور پر میرے شوہر کے پاس ہے کیارا ایڈوانی کا شوہرسدھارتھ  کو ایوارڈ ملنے پر ردعمل

    میرا دل مکمل طور پر میرے شوہر کے پاس ہے کیارا ایڈوانی کا شوہرسدھارتھ کو ایوارڈ ملنے پر ردعمل

    بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. سدھارتھ ملہوترا کو حال ہی میں فلم شیر شاہ کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ‌ ملا ، اس کے بعد انہیں سٹائلش اداکار کا ایوارڈ بھی ملا . اس موقع پر سدھارتھ نے کہا کہ میری اس کامیابی میں میری اہلیہ کیارا کا بہت بڑا ہاتھ ہے. سٹائلش اداکار کا ایوارڈ پانے میں میری اہلیہ کے ساتھ سٹائلسٹ اور ہر وہ انسان جس نے مجھے خوبصورت بنایا کا ہاتھ ہے. انہوں نے کہا کہ شیرشاہ میں میری کو سٹار کیارا نے

    مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے ان سے شادی کر لی اور آج ان کو سب کے سامنے اپنی بیوی کہنے میں مجھے فخر اور نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے. اپنے شوہر سدھارتھ کی کی تعریف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیارا نے کہا کہ میرا دل مکمل طور پر اس شخص کے پاس ہے جو میرا شوہر ہے. میرے شوہر نے میری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے ، میں بہت خوش نصیب ہو کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا. میں چاہوں گی کہ میں اور سدھارتھ سکرین پر انے چاہنے والوں‌کو نظر آتے رہیں اور ہمیں پیار ملتا رہے.

  • نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور سگے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

    نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور سگے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اور شمس الدین صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جس کی وجہ سے میری ساکھ بری متاثر ہوئی . انہوں نےاپنے وکیل کے زریعے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری سابقہ اہلیہ اور میرے سگے بھائی نواز الدین شمسی کو پابند بنائے جائے کہ یہ دونوں مجھ پہ لگائے الزامات پر مبنی پوسٹوں کو سوشل میڈیا سے نہ صرف ہٹائیں بلکہ معافی بھی مانگیں اور آئندہ سے ایسا نہیں کریں گے یہ تحریری طور پر لکھ کر دیں. نواز الدین صدیقی نے یہ بھی

    الزام لگایا کہ ان دونوں نے دھوکہ دہی سے مجھ سے 21 کروڑ روپے لئے ہیں یہ 21 کروڑ ان سے مجھے واپس دلوائے جائیں. انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ میری سابقہ اہلیہ اور بھائی نواز الدین شمسی نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کا ازالہ کیا جائے اور یہ دونوں مجھے 100 کروڑ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کریں. یوں نوازالدین صدیقی نے اٹھا لیا ہے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی کے خلاف ایک سخت ترین اقدام ، دیکھنا یہ ہےکہ عدالت اس کیس میں کیا کرتی ہے اور کس فریق کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ پرافطار ڈنرکا اہتمام،اذان، نماز اور تلاوت قرآن کے خصوصی انتظام

    برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ پرافطار ڈنرکا اہتمام،اذان، نماز اور تلاوت قرآن کے خصوصی انتظام

    بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پُرتکلف افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: برطانیہ میں مقیم ممتاز مسلم رہنماؤں کو دونوں مقامات پر مدعو کیا گیا تھا اور جہاں اذان، نماز اور تلاوت قرآن پاک کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھےکنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے برطانیہ کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر مہمانوں کا استقبال کیا –


    انہوں نے برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کی خدمات کا اعتراف کیا انہوں نےاسلام کو امن و سلامتی کے مذہب کے طور پر سراہتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان اب برطانیہ کی مذہبی اور سماجی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔


    تقریب کی خاص بات شرکاء کے لیے مزیدار پاکستانی کھانوں کا اہتمام تھی پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں-


    اس کے علاوہ برطانوی دفتر خارجہ کے لنکاسٹر ہاؤس میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں برطانوی وزیر خارجہ کیمی بیڈنوچ اور وزیر تجارت لارڈ جانسن نےشرکاء سےخطاب کیا وزراء نےلندن کودنیامیں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا حاضرین کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور برطانیہ میں مقیم مسلم برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزرا نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصر کی جامعہ الازہر کے امام شیخ ہانی سعد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اپنی تلاوت کلام پاک سے تمام حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

    اس تقریب میں بھی روایتی پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں مہمانوں نے لذیذ کھانے سے لطف اٹھاتے ہوئے منتظمین کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ،اپیل پر فیصلہ آ گیا

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ،اپیل پر فیصلہ آ گیا

    خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے،

    ایڈیشنل سیشن جج سکندر نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی، وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی آرڈر کے چند نکات کو نظرانداز کیا وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خدشات پر تحریری فیصلہ پڑھا،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ایڈیشنل سیشن جج کا ناقابل ضمانت کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ روزخاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا

  • 16 اگست کو عبوری حکومت آ جائے گی الیکشن کرانا انکا کام ہے،وزیر داخلہ

    16 اگست کو عبوری حکومت آ جائے گی الیکشن کرانا انکا کام ہے،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ساری باتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی طور پر درست ہے،عمران خان نے اسمبلی اسلیے توڑی تاکہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں عمران خان چاہتے ہیں دو اسمبلیوں کا الیکشن الگ اور تین کا الگ،عمران خان کا یہ اقدام ملک کے لیے بہتر نہیں اس سے ملک میں انارکی آئے گی،عدالت عظمٰی جو فیصلہ کرے گی اسکا احترام ہوگا،8 اکتوبر کو جنرل الیکشن ہوں گے،12 یا 16 اگست کے بعد ہماری حکومت نہیں ہوگی،16 اگست کو عبوری حکومت آ جائے گی الیکشن کرانا انکا کام ہے،

    بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل قاضی فائز عیسیٰ صاحب کی جانب سے فیصلہ آیا کہ ازخود نوٹس کیسز کی سماعت روک دی جائے،ایک جج کے خود کو بینچ سے الگ کرنے کے بعد حل یہی تھا،چیف جسٹس جو فیصلہ کریں ہمیں تسلیم ہے، پی ٹی آئی کو چیف جسٹس کے کسی فیصلے پر اعتراض نہیں ہو گا، اس کیس پر مختلف جج صاحبان کے مختلف نظریات ہیں، مسلئہ بینچ کا نہیں آئین کا ہے،اصل سوال الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے اختیار کا ہے،یقین ہے بہت جلد نیا بینچ بن جائے گا،ہمیں ساری امید سپریم کورٹ سے ہے ،سپریم کورٹ سے متعلق بل جلدبازی میں پیش کیا جا رہا ہے، مجھے اس بل پر آئینی اعتراض ہے،بل میں کچھ اچھی چیزیں بھی ہیں مگر کئی چیزیں غلط ہیں، ہمیں پراسیس اور قانون دونوں کو مدنظر رکھنا ہے، ان تمام مسائل کا حل عدالت کے پاس ہی ہے،

    ممتاز قانوندان اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اب بے لباس ہو گیا ہے ،فل کورٹ بنا دیا گیا تو چیف جسٹس کے مخالف ججز بیٹھنے سے انکار کر دیں گے ،شناخت ہو چکی ہے کہ کون کون سے ججز نواز شریف کے ساتھ ہیں، سپریم کورٹ کو انھوں نے مفلوج کر دیا ہے ججز بہت زیادتی کر رہے ہیں ، عوام بھگتے گی ،اب کوئی آئین کی حاکمیت کی توقع نہ رکھے،اب تو ججز کی شناخت ہو سکتی ہے ، ماتھے پر مہر لگ چکی ہے،وزیراعظم نے خود کہا تھا جو ججز ہمارے خلاف ہیں ان کے پاس کیس نہ لگائیں،

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ‌ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی حفاظت کی خاطر متحد نظر آنا چاہئے ایک جج کے دستبردار ہونے سے نیا بینچ بنے گا سپریم کورٹ خود کو سیاست کی دلدل سے محفوظ رکھے سیاست کو سیاست دانوں تک محدود رہنے دیا جائے ، کوئی اس میں مداخلت نہ کرے سپریم کورٹ پاکستان میں انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے ججز ادارے کی عزت کی حفاظت کریں عدلیہ اپنے کنڈکٹ اور فیصلوں سے پہنچانی جاتی ہے عدالت عظمی وہاں کھڑی ہے جہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہو گا شدید اختلاف رائے ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے انصاف کے پلڑے برابر ہوں تو تاریخ یاد رکھے گی

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کے پی کے اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی الیکشن کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے لیے جانے والے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا 5 رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا ہے،بینچ میں شامل شامل جج جسٹس امین الدین نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

    بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

    فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

    مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم 

  • فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو کال کرکےلوٹنے والا منظم گروہ گرفتار

    فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو کال کرکےلوٹنے والا منظم گروہ گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نےایک کارروائی کرتےہوئےشہریوں کو کال کرکےلوٹنے والے منظم گینگ کے 4ارکان کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 9 موبائل فونز اور متعدد سمز برآمد کر لی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق منظم گینگ سادہ لوح شہریوں سے بذریعہ کال فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔ ملزمان خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے کال کرتے اور من گھڑت پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے پیسے ہتھیا لیتے تھے۔

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار


    ملزمان دھوکا دہی کے لیے خود کو بینک ملازمین بھی ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرتے تھے اور متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شاہ کوٹ ننکانہ سے گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں محمد رشید، محمد اویس، محمد عدیل اور تصور منظور شامل ہیں، ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    امریکا میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    دوسری جانب فیصل آباد میں ہی جعل سازوں نے جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو 6 ارب روپے کا چونا لگادیا ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 300 سے زائد افراد کوسرمایہ کاری کاجھانسہ دے کر فراڈ کیا جس میں ملزمان نے جعلی اسکیموں میں پلاٹ خریدنے پر بھاری انعامات کا لالچ دیا۔

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قیمتی گاڑیاں اور بے نامی جائیدادیں بنا رکھی ہیں جب کہ ملزمان نے شہریوں سے لوٹی رقم غیرقانونی طریقے سے دبئی منتقل کی مالکان سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تین ملزمان بھی زیرحراست ہیں۔

  • ظل شاہ کیس، راجہ شکیل زمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    ظل شاہ کیس، راجہ شکیل زمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    پی ٹی آئی رہنما راجہ شکیل زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    راجہ شکیل زمان کی جانب سے برھان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ ڈی ایس پی پولیس نے کہا ظل شاہ کا قتل ہوا ،وکیل برہان معظم ملک نے عدالت میں کہا کہ راجہ شکیل زمان کیخلاف کوئی شواہد موجود نہیں ،راجہ شکیل زمان اور دیگر نے ظل شاہ کی لاش کو سڑک سے اٹھایا کوئی جرم نہیں کیا،پہلے پولیس نے کہا پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے ظل شاہ قتل ہوا پھر کیا ظل شاہ ٹریفک حادثے میں قتل ہوا ، راجہ شکیل زمان کیخلاف الزامات جھوٹ ہیں ضمانت منظور کی جائے، راجہ شکیل زمان پر قتل کی معلومات چھپانے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے

    وکیل نے کہا کہ راجہ شکیل زمان پر اصل ملزمان کو چھپانے اور قاتلوں کو پرچہ ڈالنے کا بھی الزام ہے،یہ سب الزامات بد نیتی کی وجہ سے لگائے گئے کیس سے 302 کی دفعہ ختم ہو چکی ہے دفعہ 322 ٹریفک حادثہ سے موت کی دفعہ شامل کر دی گئی ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ راجہ شکیل زمان کے ڈالے میں ظل شاہ کا خون لگا ہوا تھا ظل شاہ کا خون ڈالے سے صاف کرایا گیا ،راجہ شکیل زمان دیگر قاتلوں کے نام چھپا رہے ہیں ،وکیل راجہ شکیل نے کہا کہ ایک ہی کہانی درست ہو سکتی ہے ٹریفک حادثہ میں موت ہوئی یا تشدد سے ،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنا دیا گیا، زمان پارک میں پولیس آپریشن کے روزمرنیوالے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کیس میں حسان نیازی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ شکیل زمان کی ضمانت منظور ہو گئی ہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    واضح رہے کہ ظل شاہ کی موت لاہور میں ہوئی تھی، ظل شاہ تحریک انصاف کا کارکن تھا، ظل شاہ کی موت پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر نے الزام پولیس پر لگایا تھا کہ دوران حراست ظل شاہ کی موت ہوئی تا ہم پولیس نے تحقیقات کے بعد واضح کیا تھا کہ ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثے میں ہوئی اور تحریک انصاف کے ہی رہنما کی گاڑی کی ٹکر سے ظل شاہ کی موت ہوئی،

    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے