Month: 2024 مئی

  • عام انتخابات, مبینہ دھاندلی پر  تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا

    عام انتخابات, مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وائٹ پیپر جاری کردیا-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق کی روشنی میں تحقیقات کرے اور دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں فارم 45 کے مطابق نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا، فارم 47 کو بنایا گیا اور ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا اور ہم نے جو اتحاد بنایا تھا وہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے، ہم نے الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ جو آپ کے پٹیشن ہیں ان پر جلد از جلد فیصلے کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیت چکے تھے اور ہماری نشستیں فارم 47 کے ذریعے دوسری جماعتوں کو دی گئیں جس کے نتیجے میں ہماری مخصوص نشستیں بھی چلی گئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج، ٹریبونل، سپریم کورٹ، عدالتیں اور الائنس کے جلسوں کے ساتھ آج ہم 300 صفحات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں یہ وائٹ پیپر ان حقائق پر مبنی ہے جسے گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، دی ٹائمز اور پاکستان کے پورے میڈیا نے تسلیم کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتہ چلا کہ تحریک انصاف سوئپ کر رہی ہے تو ایک بھونڈا طریقہ اختیار کیا اور فارم 47 پر انحصار کیا تحریک انصاف کے ہزار ووٹ کو تبدیل کردیا اور ہمارے سو ووٹ کو 1100 کردیا، یہ بھونڈا طریقہ کار اختیار کیا گیا ، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے کمیشن کے اراکین کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی ہے۔

    جبکہ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہمیشہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی، ہم نےآوورسیز پاکستانیوں کو حق دینے کی بات کی الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور وقت پر الیکشن کروانا ہے، اسمبلی ختم ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونا تھے، 90 دن میں انتخابات نہ کروا کر آئین کو توڑا گیا تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا گیا، انتخابی نشان چھیننے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، انتخابی نشان نہ ملنے کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی۔

  • حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    حکومتی نااہلی،سینکٹروں سماعت سے محروم بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا، ایم ڈی بیت المال سماعت سے معذور بچوں کے علاج لئے فائلوں پر دستخط نہ کر سکے، عمر پانچ سال سے زیادہ ہو گئی تو سینکڑوں بچے مستقل معذور ہو جائیں گے، پانچ سال کی عمر تک بچوں کا علاج ممکن ہے،

    سماعت سے معذور بچوں کا علاج اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں ہوتا ہے،علاج مہنگا، غریب شہری حکومت کے تعاون سے اپنے بچوں کا آپریشن کرواتے ہیں، کئی بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے، رپورٹس مکمل ہو چکیں تا ہم ایم ڈی بیت المال کی جانب سے فائل پر دستخط ہونا باقی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے، اگر فائل پر دستخط ہو بھی جاتے ہیں تو جن بچوں کی عمر اب چار برس ہو گئی ہے انکو آپریشن کا وقت تقریبا پانچ چھ ماہ بعد ملے گا کیونکہ باری آنے پر ہی آپریشن کیا جائے گا، اور جن بچوں کی عمر زیادہ ہو جائے گی وہ مستقل معذور ہو جائیں گے،

    بچوں کے والدین نے صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی کی جائے تا کہ انکے بچوں کا علاج ہو سکے،صرف خیبر پختونخواہ سے 150 کے قریب بچوں کا علاج ہونا ہے جن کی فائلز مکمل ہیں اور ایم ڈی بیت المال کی میز پر پڑی ہیں، والدین بیت المال آفس کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے مگر ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے فائل پر دستخط نہ ہوئے اور بچوں کے علاج کے لئے فنڈز جاری نہ ہو سکے،

    واضح رہے کہ سماعت سے محروم بچوں کا علاج کوکلیر امپلانٹ انتہائی مہنگا علاج ہے،نواز شریف دور حکومت میں کوکلیر امپلانٹ کے لئے فنڈ ڈائریکٹ وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم منظور کرتے تھے، تا ہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہ منصوبہ بیت المال منتقل کر دیا گیا، جو ابھی تک بیت المال کے پاس ہی ہے،

    بیت المال میں سینکٹروں درخواستیں اس علاج کے لئے جمع ہو چکی ہیں، متعدد درخواستوں پر ساری کاروائی مکمل ہو چکی ہے صرف فنڈز جاری ہونا باقی ہیں تا ہم ایم ڈی کے نہ ہونے کی وجہ سے دستخط نہیں ہو رہے،

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • سیالکوٹ:قمرو گینگ کے  4 ملزمان  گرفتار ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد

    سیالکوٹ:قمرو گینگ کے 4 ملزمان گرفتار ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( رپورٹ مدثر رتو)تھانہ مراد پور پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے، اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ مراد پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے ڈکیتی اور راہزانی 30 سے ذائد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں قمر عباس ولد منور حسین قوم ماچھی سکنہ گلی نمبر 2 محلہ اسلام پورہ جڑانوالہ ضلع فیصل آباد حال مراد پور، فرحان ولد شوکت حیات قوم چیمہ سکنہ چک نمبر 2 بھہلوال ضلع سرگودھا ،حماد ارشد ولد ارشد جٹ سکنہ بو چڑخانہ رنگپورہ اورشہباز ولد غلام رسول قوم پٹھان سکنہ پکا گڑھا شامل ہیں

    لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 عدد چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03عدد پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

  • قومی ویمن کرکٹرز کی  فٹنس  بہتر بنانے کیلئے   کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بای ٹی وی :پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے،ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

    پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہےاس لیے ہم نے ہر ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گےپہلے 15 دن جو 15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں کوچز کی نگرانی میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گے،دو ہفتے بعداسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں اسکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔

    تانیہ ملک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی،انگلینڈ کی سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی محسن نقوی خواتین کرکٹ کی کارکردگی میں بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

  • پیرعادل:علاقائی میلہ دربارپیرعادل اختتام پذیر ہوگیا

    پیرعادل:علاقائی میلہ دربارپیرعادل اختتام پذیر ہوگیا

    پیرعادل باغی ٹی وی (نامہ نگارباسط علی)حضرت سلطان غیاث الدین المعروف عادل پیر سرکار کا سالانہ چار روزہ 1024 واں عرس و میلہ اپنی روائتی اندازمیں پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا

    سجادہ نشین دربار حضرت پیر عادل مخدوم سید شہر یار عباس کاظمی،سابق چیئرمین یو سی پیر عادل سید نادر امام کاظمی کی طرف سے بہترین سیکورٹی فرائض انجام دینے پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدردین عمران خالد اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوا کہا کہ وسیب کے تمام لوگوں ،عقیدت مندوں دور دراز سے آئے زائرین اور معزز مہمانانِ گرامی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں

    اس حوالے سے اہلیانِ علاقہ جن میں باسط خان گاڈی ،حاجی محمد سعید گندی، محمد علی بروہی ،سجاد خان سکھانی، حاجی محمد اسلم پرہار نےکہا کہ نادر امام کاظمی کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایسے ملکی حالات میں احسن طریقے سےعرس و میلہ منعقد کروایابلکہ اپنے وسیب کے لوگوں کو ایک بہترین ماحول میں بہترین تفریح مہیا کی.

  • چین میں موسلا دھار بارشیں،سڑک ٹوٹنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں،48 افراد جاں بحق

    چین میں موسلا دھار بارشیں،سڑک ٹوٹنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں،48 افراد جاں بحق

    بیجنگ: چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں جس سے 48 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں، کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا، متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

    ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے، اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔

    حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج ایکسپریس وے کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

  • نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ خط کا جائزہ لے کر کریں گے،پی ٹی اے

    نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ خط کا جائزہ لے کر کریں گے،پی ٹی اے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے مراسلہ موصول ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے ایف بی آر کا خط ای میل کے ذریعے پیر کی شام موصول ہوا، خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔

  • میہڑ: گھروں کو اچانک آگ لگ گئی ،سامان جل کر خاکستر

    میہڑ: گھروں کو اچانک آگ لگ گئی ،سامان جل کر خاکستر

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)کئی گھروں کو اچانک آگ لگ گئی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا

    گاؤں سید جو گوٹھ میں اچانگ گھروں کو آگ لگ گئی، آگ نے گلاب خاصخیلی اور ساجد چانڈیو کوگھروں لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث گھروں میں رکھا ہوا گھریلوسامان اناج اور دیگر اشیاء مکمل جل کر خاکستر ہوگئیں.

    دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کہ تحت آگ پر قابو پاکر مزید نقصان ہونے سے گاؤں کو بچالیا ،اطلاع دینےکے ایک گھنٹے کہ بعد فائربریگیڈ پہنچی.

    متاثرین نے الزام لگایا کہ کچھ شرپسندوں نے ہمارے گھروں کو آگ لگائی ہے، آگ لگنے کہ باعث ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیاہے، گھر جل کر خاکستر ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں

    متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گھروں کو آگ لگانے والے نامعلوم شرپسندوں کو تلاش کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایاجائے اور ہمارے ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے.

  • کامیڈین شیام رنگیلا کا بھارتی وزیراعظم کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    کامیڈین شیام رنگیلا کا بھارتی وزیراعظم کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نقل کرکے شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین شیام رنگیلا نے سیاست میں انٹری د ے دی، شیام رنگیلا نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

    شیام رنگیلا بھارتی وزیراعظم مودی کے حمایتی تھے تا ہم اب انہوں نے مودی کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا،شیام رنگیلا وارانسی سے الیکشن لڑیں گے، بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں،مود ی کے مقابلے میں کانگریس نے اجئے رائے کو اور بی ایس پی نے سید نیاز علی کو میدان میں اتارا ہے،

    کامیڈین شیام رنگیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق کی اور عوام سے حمایت بھی طلب کی ،شیام رنگیلا کا کہنا تھا کہ ” ایک وقت تھا جب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا سب سے بڑا حمایتی تھا، ان کی حمایت میں اور راہول گاندھی اور اروند کیجریوال کے خلاف کئی ویڈیو شیئر کی ہیں، 2014 میں کوئی بھی باآسانی یہ کہہ سکتا تھا کہ میں اگلے 70 سال تک نریندر مودی کو ہی ووٹ دوں گا لیکن گزشتہ 10 برسوں میں سب کچھ بدل گیا ہے، اب میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے خلاف لڑوں گا”.شیام رنگیلا کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے سامنے الیکشن لڑنے والے اپوزیشن امیدوار اگر اپنا نام واپس بھی لے لیں میں پھر بھی میں ہر حال میں مودی کا مقابلہ کروں گا، وزیراعظم کے مقابلے میں کوئی بھی الیکشن لڑ سکتا ہے اور یہی جمہوریت ہے،

    شیام رنگیلا نے 2022 میں راجھستان سے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم وہ حالیہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں

    شیام رنگیلا کے الیکشن لڑنے کی خبر سامنے آنے پر ان کے چاہنے والے، بلکہ کئی اسٹینڈ اَپ کامیڈین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وارانسی کے ممکری آرٹسٹ ابھے کمار شرما سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں کہ ’’ہمارے دوست مشہور کامیڈین بھائی شیام رنگیلا جی کا کاشی (وارانسی) میں استقبال ہے۔

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا

    مودی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی کا امیدوار

  • سیالکوٹ: سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ: سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کی کارروائی، ثھانہ سول لائن سے اشتہاری پرویز مسیح سکنہ متیکے بوگرے ڈکیت کو گرفتار کر لیا

    جامکے چیمہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل امتیاز بمعہ ہمرائیوں نے دوران چیکنگ ناکہ بندی مشکوک شخص کو جدید پولیس أیپ کے ذریعے چیک کیا گیا تو وہ تھانہ سول لائن سیالکوٹ کا مقدمہ نمبر 171/16 کا اشتہاری نکلا

    جسکو فوری گرفتار کرکے تھانہ موترہ کے حوالے کرکے تھان سول لائن کو گرفتاری سے مطلع کردیا.