متروکہ وقف املاک کی 23 ارب مالیت کی اربن پراپرٹی واگزار کروا لی گئی
یہ بات ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے ایک جائزہ اجلاس کے بعد چیئرمین بورڈحبیب الرحمن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انکاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدآمد کر تے ہوئے ٹرسٹ بورڈ کا فرانزک آڈٹ کروایا گیا اور آڈٹ کے مشاہدات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایف آئی کے ہمراہ لائحہ عمل طے کیا گیا،جس کے نتیجے میں قیمتی اراضی واگزار کروانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ نے آن لائن بلنگ سسٹم،شکایات،جیو ٹیگنگ اور ای آفس جیسے جدید سسٹم کو بورڈ میں نافذ کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں جو کہ محکمہ کی آمدن بڑھانے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں
چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ون مین کمیشن کی بدولت محکمہ نے FIAکی مدد سے اربوں روپے مالیت کی قیمتی ٹرسٹ لینڈ /پراپرٹی واگزار کروائی ہیں جو آج تک بورڈ کی تاریخ میں سب سے بڑا اقدام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ون مین کمیشن کی ہدایات کے مطابق ٹرسٹ بورڈ FIAکے ہمراہ مختلف جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں جس میں لائحہ عمل طے کر نے کے بعد باقاعدہ عملدآمد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود فنکشنل گورو دواروں اور مندروں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے،بھارت سے پاکستان آنے والے یاتریوں کو مکمل سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔آن لائن بلنگ سسٹم کے لیے نجی کمپنیاں jazz اور HBLسے معاہدے کیے گئے ہیں جسکی بدولت محکمہ میں پیپر لیس ماحول میسر ہے۔ناجائز قابضین اور بورڈ کے نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جا رہی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور اس عمل کی وجہ سے دنیا بھر میں بسنے والے ہندو اور سکھ رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ٹرسٹ بورڈ کی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا ہے
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا
اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کوخط
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا
مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا
مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی
۔چیئرمین بورڈ نے کمیشن کو ٹرسٹ بورڈ کی حالیہ کاکردگی بارے مکمل بریفنگ دی۔پریس کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری بورڈ ناصر اکرم، سیکرٹری انسانی حقوق مسعود مختار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر حیات،کنٹرولر اکاؤنٹس عدیل احمد،ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی ودیگر افسران موجود تھے۔
بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب
بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا
آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا








