23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ

23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏23مارچ کو اپوزیشن نے لانگ مار چ کی کال دی ہے،

وزیرداخلہ شیخ رشید‏ احمد کا کہنا تھا کہ 23مارچ سے ہفتہ قبل راستے بند کیے جاتے ہیں،اپوزیشن کو اس بات کی سمجھ نہیں 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتاہے ،23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،وقت کا انتخاب درست نہیں،مولا نا فضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد اورہیں ،23 مارچ کو راستے بند ہوئے تو اپوزیشن جماعتیں پھر گلہ نہ کریں،قوم آپ کو سمجھ چکی ہے لوگوں نے آپ کے من و رنجن اور مرغ پلاؤ کو چھوڑ دیا مولانا فضل الرحمان درس نظامی کے طلبہ کو کن کے پیچھے لے جانا چاہتے ہیں؟ مولانافضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں وہ تو گلوکاری کرنے کے ماہر ہیں ،میڈیا ہاؤسز سے اپیل کرتا ہوں دہشتگردی کی باتیں کرنے والوں کو اہمیت نہ دیں،

وزیرداخلہ شیخ رشید‏ احمد کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سازش کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سری لنکن سفارتخانے کو سخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے، ‏سیالکوٹ واقعہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے ،ملزمان کی گرفتاریاں ہوئی ہیں،سیالکوٹ واقعہ دل ہلادینے والا تھا،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اپوزیشن نے یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دی، یہ قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن کو غوروفکر کی دعوت دیتا ہوں، اسلام آباد کے بعض راستے پریڈ سے پہلے بند کر دیئے جاتے ہیں، ‏اپوزیشن نے لانگ مارچ کیلئے غلط تاریخ متعین کی ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرے، ‏سازش کےتحت پاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے،‏این اے 133 میں شائستہ پرویز نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے، عمران خان 4 ماہ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ‏اسلام آبادمیں امن و امان کی صورتحال کے باعث آئی جی کو ہٹادیا،گزشتہ روز ایک ایک گھنٹہ اجلاسوں میں سیالکوٹ واقعے پر بات کی گئی، ساری قوم عہد کرے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے،سیالکوٹ کے مسئلے پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں ،سول اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں، پہلی جماعتیں ہیں جو 4 ماہ کا وقت دے کر کمپنی کی مشہوری کر رہی ہیں،نگران حکومت نہیں آرہی، عمران خان مدت پوری کریں گے،

@MumtaazAwan

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

Comments are closed.