کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔
تیسرے دن کا کھیل
کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 71 اور سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ابھی اسکور 182 رنز ہی ہوا تھا کہ امام الحق آؤٹ ہوگئے انہوں نے 83 رنز بنائے۔ امام الحق کے بعد سرفراز احمد میدان میں اترے اور سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستان کو بچانے کی کوشش میں جت گئے۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی ایک اور نصف سینچری مکمل کی۔
سعود شکیل کے بعد سرفراز احمد نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جبکہ ایسا لگ رہا تھا کہ سرفراز اور سعود شکیل نیوزی لینڈ کے خسارے کو ختم کردیں گے۔ دونوں نے مل کر اسکور کو 332 رنز پر پہنچایا۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی دوسری سینچری اسکور کی۔ 332 رنز پر سرفراز احمد اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 رنز بنائے ۔ سعود شکیل اور سرفراز احمد نے 150 رنز کی شراکت قائم کی۔
میچ کا مختصر جائزہ
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 449 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 122 رنز جب کہ ٹام لیتھم نے 71 ، ٹام بلنڈیل نے 51 اور نیٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جب کہ نسیم شاہ اور سلمان آگا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا
میچ کا مختصر جائزہ
جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان بابر اعظم جلد وکٹیں ملنے پر شاید اپنی خوشی کو چھپا نہ سکے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کی ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی ٹیسٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم میں ہی تھرکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/Nimraafzaal2/status/1609933631526420486-
بابر کے تھرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بابر کے مداح اس عمل کو کہیں حسن علی کی صحبت کا اثر قرار دے رہے ہیں تو کہیں کپتان موڈ میں ہیں کہہ رہے ہیں۔ یہی نہیں نمرا افضال نامی صارف نے بابر کے اس عمل کو شاہین کی شادی کی تیاری قرار دے دیا۔