3 کلومیٹر میں مریم نواز کی گاڑی کے 4 ڈرائیور تبدیل

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کا قافلہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے گوجرانوالہ کی طرف رواں دواں ہے

جاتی امرا سے نکل کر تین کلومیٹر کے فاصلے کے دوران چار بار مریم نواز کی گاڑی کا ڈرائیور بدلا گیا اور آخری اطلاعات کے مطابق کیپٹن صفدر نے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رکھی ہے ۔ رائیونڈ سے گاڑی نکلی تو کیپٹن صفدرگاڑی ڈرائیو کررہے تھے لیکن تھوڑی دیر بعد ہی کیپٹن صفدر نے ڈرائیونگ سیٹ چھوڑی اور مریم کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈرائیونگ کی ذمہ داری سنبھالی ،

کچھ دیر بعد مریم نواز کے ذاتی ڈرائیور آگئے اور اڈہ پلاٹ کے قریب پہنچ کر مریم نے کیپٹن صفدر کو فون کرکے دوبارہ بلایا اور گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ ایک مرتبہ پھر کیپٹن ر صفدر نے سنبھال لی، گاڑی میں مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم بھی موجود ہیں.

نجی ٹی وی سماء ٹی وی کے پوچھنے پر کیپٹن ر صفدر نے بتایا کہ گاڑی کی بجائے کاررواں چلانا زیادہ ضروری ہے ، کاررواں چلا رہا ہوں اور لوگوں کی منتیں کررہا تھا کہ آگے چلیں، اسی رفتار سے چلتے رہے تو صبح کی نماز داتا دربار ہوگی ۔ کمانڈر آگے ہوتا ہے ، رکاوٹیں عبو ر کروانے کے لیے گاڑی سے نکلے ہیں، گاڑی چلانا ضروری نہیں ، پنڈال تک پہنچنا ضروری ہے ۔

دوسری جانب مریم نوازشریف کے قافلے کو رنگ روڈ کے قریب روکتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ، جس کے باعث راستہ تبدیل کر لیا گیاہے اور دوسرے راستے پر جانے والے کارکنان کو بھی پیغام پہنچانے کی ہدایت کی ہے وہ بھی شاہدرہ پہنچیں جہاں مریم نواز خطاب کریں گی ۔

مریم نواز کا قافلہ رنگ روڈ پر روانہ ہو چکاہے اور فضائیہ انٹرچینج سے گزر رہاہے ، یہاں سے مریم نواز مینار پاکستان جائیں گی اور وہاں سے قافلہ شاہدرہ پہنچے گا ۔ مریم نوازشریف شاہدرہ میں کارکنان سے مختصر خطاب کریں گی اور پھر اس کے بعد وہ گوجرانوالہ جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوں گی ۔

جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد شروع ہے، جامہ تلاشی کے بعد کارکنان کو جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، جلسہ گاہ کے قریب تمام علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، گاڑیوں کی آمدوفت مکمل طور پر بند ہے، شہریوں کو پیدل گزرنے دیا جا رہا ہے

گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی تنظیم انصار الاسلام کو سپرد کی گئی ہے.انصار الاسلام کے قائم مقام سالار حاجی عبداللہ خلجی نے سیکورٹی پلان رانا ثناءاللہ کو پیش کیا مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیم انصارالاسلام کے خدمات کا اعتراف کرکے پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظام انصار السلام کے حوالے کیا۔

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

یہ عمران خان کی حکومت، ہم یہ کام کریں گے، حکومت نے شرکاء جلسہ کیلیے بڑا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

پی ڈی ایم کے جلسے نے مزدوروں سے روزگار بھی چھین لیا

پی ڈی ایم جلسہ،کینٹینر ڈرائیوار کا برا حال، کہتے ہیں چھ دن سے کھانا نہیں ملا،کہاں جائیں

پی ڈی ایم جلسہ، جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر کا علاقہ مکمل سیل،شہری خوار

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

پی ڈی ایم جلسہ،جے یو آئی،ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے،مار کٹائی،کارکن بے ہوش

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

Leave a reply