نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

m9 may

نو مئی جلاؤ گھیراؤ،پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

سزا پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی عدالت نے سنائی، گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 51 ملزمان کو پانچ پانچ برس قید کی سزا سنائی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

سانحہ نومئی، کن کن ملزمان کو ملی آج سزا، باغی ٹی وی کوملی فہرست
تین دفعات کے تحت 5,5سال قید 10 ہزارجرمانہ کی سزا سنائی گئی، جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان میں عامر حسین،شہریار،امجد عباس ،محمد امجد،عمر شہزاد،کتب شاہ،عمران،محمد شیر،سعد علی ،محمد روشن،امجد علی ،قدیر احمد،محمد عبداللہ،منشور،محمد ابو بکر ،عبدالمتین،فیضان علی ،محمد فاروق ،جہانگیر،امداد اللہ ،فیضان قیصر ،ارسلان اظہر،محمد شاہد،بابر رشید ،اصف اقبال،محمد عمر،عثمان ظفر،عبدالغفور،امتیاز حسین ،مقصود افضل،مکرم مصطفی ،سلمان ،اعجاز احمد ،محمد قاسم ،حق نواز ،زیشان اسلم ،ماجد علی ،محمد عرفان ،احمد سعید،شعیب احمد،محمد ایاز،محمد عبداللہ،حکیم اللہ ،محمد سفیان ،محمد سلیم ،احسن محمود ،عظمت اللہ ،عادل محمود ،شیراز،احسان اللہ شامل ہیں

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے کیس کی سما عت سینٹرل جیل میں کی ، فا ضل جج نے نو مئی کے واقعات میں گرفتار تمام51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال کی سزا کا حکم سنا یا ،نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے،مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت پو لیس کے دس اہلکا ر زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا،مظاہرین کی جانب سے چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں،نو مئی کو تھا نہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا,،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کا مقدمہ زیر سما عت رہا،پولیس نے مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا،دہشت گردی عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ئوں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما ئوں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے ،مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضما نتوں پر ہیں

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

 سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

Comments are closed.