پاکستان امن وسلامتی کا گہوارہ کیسے بن سکتا ہے؟ حماد اظہر نے دیا نوجوانوں کو پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے وہ ان کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وہ قائد اعظم کے تصور پاکستان کے موضوع پر قومی یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔کانفرنس کا اہتمام ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی نے کیا تھا۔ اس موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
وفا قی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے معصوم عوام اور اسکے محافظوں کا لہو بڑی بے دردی سے بہایا ہے، اس مشکل صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ امن کا راستہ اختیار کیا جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ اسلامک یونیورسٹی نے بڑی محنت سے پیغام پاکستان جیسی شاندار دستاویز تیار کی جس کے نتائج تاریخی ہوں گے۔ پاکستان کی تمام تر امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔ اس لیے میں انھیں نصیحت کروں گا کہ وہ بانیان پاکستان کی فکر کی روشنی میں اس ملک کو ترقی کے بام عروج پر پہنچادیں تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ یہ پوری دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے۔








