آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے پارلیمانی لیڈرپیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کوفون کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں آصف زرداری نے حسن مرتضیٰ سےپنجاب کی سیاست پرتبادلہ خیال کیا،حسن مرتضیٰ نےآصف زرداری سےان کی صحت دریافت کی
آصف زرداری نے حسن مرتضیٰ کےتادم مرگ بھوک ہڑتال کےقدم کی تحسین کی، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کےمسائل حل کیلئےہی ہوتی ہے،
قبل ازیں پی پی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پنجاب اسمبلی آمد پر سید پارلیمانی لیڈر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹک ٹاک اور ٹیکوں پر چل رہی ہے. ریلوے پاکستان کا اہم ادارہ ہے، ہر کسی کو چور چور کہتے تھے اب ذمہ داری قبول کریں، اب کہتے ہیں کہ ادارہ جھوٹا ہے، آپ سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں، لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے، ملک نئے بحران میں داخل ہو رہا ہے. مسائل حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں،آپ اہنے خطابات میں اپنے کارنامے کیوں نہیں بتاتے، ہم نہیں کہتے کہ غیر آئینی طریقے سے تبدیلی آئے، آئینی طریقہ اختیار کرنا ہمارا حق ہے،ٹک ٹاک اور ٹیکوں کے سہارے چلنے والے حکومت ہے،
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے حسن مرتضیٰ کی دعوت پر پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، سینیٹر مولابخش چانڈیو کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات ہوئی، پرویز الٰہی نے مولابخش چانڈیو کی آمد کا سن کر انہیں اپنے چیمبر میں مدعو کیا.
ملاقات میں حسن مرتضیٰ ، علی حیدر گیلانی اور شازیہ عابد بھی موجود تھے، ملاقات میں پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کے قائدین میں ملک کو درپشین بحرانوں پر بھی گفتگو کی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے پر حسن مرتضیٰ کی تعریف کی،
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرثضیٰ نے اپوزیشن اراکین اسمبلی کے ہمراہ مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔پی پی پی کے احتجاجی دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی تسلسل کے ساتھ آٹا چورو ، چینی چورو- عوام کا پیچھا چھوڑو کے نعرے لگائے.
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے آٹا بحران سلسلہ میں بھوک ہڑتال کی تھی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حسن مرتضیٰ کے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر اظہار اطمینان کرتے کہا کہ حسن مرتضیٰ پنجاب کے عوام کی حقوق کی آواز بنے ہیں، عوام کیلیے ڈٹ جانا جیالوں کا ہی وطیرہ ہے
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کو فون کیا تھا اورانہیں مہنگائی اور آٹا بحران کے خلاف بھوک ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے، پی پی پی پاکستان کے عوام کی حقیقی آواز ہے ، سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں، اس حکومت نے صوبوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔
اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے فیصلے پر قیادت اور جیالوں کے ساتھ کا شکر گذار ہوں، نالائق اور نااہل حکومت نے پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں ، پنجاب کو بنی گالہ سے چلایا جا رہا ہے ، صوبے کو بنی گالہ کے عوام دشمن فیصلوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا.
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عوامی ایشوز پر کی جانے والی بھوک ہڑتال دوسرے روز ہی ختم کردی۔
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان نے سید حسن مرتضیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حسن مرتضیٰ اور اپوزیشن ارکان کا مطالبہ تھا کہ مہنگائی ختم کر کے آٹا چینی سستی کی جائے۔
بھوک ہڑتال کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین کی حسن مرتضیٰ سے نوک جھوک بھی ہوئی۔ خواتین ارکان نے کہا کہ مہنگائی آپ کے دور حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جس کے جواب میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی سمجھ سے اوپر کی ہیں۔
صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، چودھری ظہیر الدین اور سابق اسپیکر رانا اقبال نے حسن مرتضیٰ سے مذاکرات کیے اور انہیں منا کر چائے پلا کر بھوک ہڑتال ختم کردی۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میرا کوئی ایشو نہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کیا۔








