ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نے دی ایکشن پلان کی منظوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت اورکسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، فصلوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے خصوصاً ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل کے خطرے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکومت نے ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ٹڈی دل کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ترتیب دیئے گئے نیشنل پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ مجوزہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین کر نے کے ساتھ ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، وفاقی و صوبائی محکمہ جات کی ذمہ داریاں مقرر کر دی گئی ہیں۔ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے وفاق کی سطحی پر اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے چئیرمین سیکرٹری فوڈ سیکورٹی ہوں گے۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری بھی دی گئی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات ہنگامی طور پر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اورکسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہذا فصلوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے اور خصوصاً ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔

پنجاب میں ٹڈی دل کا حملہ، سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں کیا کہا؟

Shares: