رانا ثناء اللہ کی ایک بار پھر گرفتاری کا امکان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے ایک بارپھر امکانات ظاہر ہو گئے، نیب نے رانا ثناء اللہ کو طلب کر لیا، نیب کے مطابق رانا ثناء اللہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے
نیب نے ن لیگ کے رہنماؤں رانا ثناء اللہ کو 6 مارچ اور جاوید لطیف کو 13 مارچ کو طلب کیا ہے، دونوں رہنماؤں کو نیب لاہور میں پیشی کے نوٹس موصول ہو گئے ہیں.
نیب تفتیشی ٹیم نے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون نہیں کر رہے،رانا ثناء اللہ نیب ٹیم کے سامنے بضد ہیں کہ ان کی پراپرٹی کا تخیمہ خریداری کے وقت کے ڈی سی ریٹ کے مطابق لگایا جائے۔
نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کے دیگر بیانات کی روشنی میں ان کے داماد اور دیگر اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر نیب کی ٹیم کو کیس کی کارروائی آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ راناثناء اللہ کو جب بھی نیب میں طلب کیا گیا ہے وہ مختلف جواز پیش کر کے سوالوں کے جوابات نہیں دیتے۔
ذرائع کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی اور رانا ثناء اللہ نے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا
واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا،سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،
رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو
رانا ثناء اللہ رہائی کے بعد متحرک ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں.








