سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کتنے پاکستانی مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب سعودی عرب میں 6 پاکستانیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کی حالت بہتر ہے

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ نے سعودی عرب میں چھ پاکستانیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تمام پاکستانی مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ ینبع میں ایک پاکستانی مریض سامنے آیا ہے جو ھسپتال میں زیر علاج ہے، سعودی عرب میں ابھی تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، طائف میں ایک پاکستانی کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے.

قونصل جنرل خالد مجید نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پراطمینان کا اظہار کیا کہ کورونا کے مریض پاکستانیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفارتخانے یا قونصلیٹ سے ابھی تک کسی مقیم پاکستانی نے طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی رابطہ کیا اور نہ کوئی شکا یت سامنے آئی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ مملکت میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں امتیاز نہیں بر تا جائے گا ۔سب کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رکے ہوئے پاکستانی تین سو عمرہ زائرین میں فی الحال کوئی کورونا میں مبتلا نہیں۔ مکہ میں دوسو اور جدہ کے ہوٹلوں میں سو پا کستانی زائرین موجود ہیں۔ سعودی وزار ت صحت کے تعاون سے مکہ میں پاکستانی زائرین کا طبی معائنہ مکمل ہوچکا ہے۔ اب جدہ میں یہ سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے میری پاکستانی کمیونٹی سے استدعا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں اوراس سلسلےمیں سعودی حکام کے ساتھ بھر پورتعاون کیاجائے.

سعودی عرب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے 4 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پازیٹیو کیسز 2 لاکھ تک جاسکتے ہیں اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا. ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے.

قبل ازیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید سات ارب ریال کی منظوری دی ہے- اس سے قبل 8 ارب ریال کی منظوری کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا مجموعی طور پر یہ رقم 15 ارب ریال ہوگئی- منظوری کی درخواست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی

سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ خطرناک کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں دو اہم مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ مشینیں، طبی لوازمات اور دوائیں مستقبل کے حوالے سے مطلوبہ تعداد میں نہیں مل پارہی، متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان کے علاج کے درکار دواؤں اور آلات کی فراہمی مشکل ہورہی ہے- دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے کے بعض لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے,

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی.

 

Shares: