مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے مزید ایک شخص کی جان چلی گئی،صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی،سندھ میں کورونا کے مزید 92 کیسز سامنے آگئے،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1128 ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 642 ٹیسٹ کئے جن میں 92کیسز ظاہر ہوئے،سندھ میں 349 مریض صحت یاب ہوئے جو متاثرہ افراد کا 31 فیصد ہے، کورونا وائرس کے سبب اموات کی شرح 1.8 فیصد ہے،گھروں میں 436 اوراسپتالوں 59 مریض زیر علاج ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا،کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لےکرگھر گیا،ایک ہی خاندان کے ساتھ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،کسی بھی شخص میں اگر کرونا کا شک پڑتا ہے تو اسکو الگ کرنا ہو گا، ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے، ہر قربانی دینی پڑے گی،
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے؛آپ احتیاط کریں، اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا,کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں،راشن یا امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اسی سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے.
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی
محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹومیں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج
کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی