کرونا وائرس، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کرونا وائرس سے سمندد پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی زد میں ہے ،ہمارا ملک بھی اس آزمائش سے دوچار ہے ،ملک میں ریاستی اور عوامی سطح پر متاثرین سمیت غریبوں کی مدد جاری ہے۔ لیکن سمندر پار پاکستان آج اس وقت مشکل سے دوچار ہیں
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے اس مشکل کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ،جو بیمار ہیں ان سے ہمدردی اور جو شہید ہوگئے ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں ،پاکستانی بھائیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے ،فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے سمندر پار پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں ،ملک میں واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطائن کرنے کے اخراجات وصول کئے جارہے ہیں ،حالانکہ یہی وہ پاکستانی ہیں جو ملکی معیشت کو سہارا دیتے ہیں
مولانا فضل الرحمان کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے ویڈیو پیغام
بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں
جس طرح ریاست، حکومت، مذہبی و سیاسی جماعتیں اور رفاحی ادارے غربا کی مدد کررہے ہیں ایسی کی ہمدردی کے مستحق اوورسیز بھی ہیں ۔۔ pic.twitter.com/6vZ5VGlyG5— Matin Dil Marwat🇵🇰 (@MateenK49378826) April 19, 2020
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر مشکل کی گھڑی میں انہی سمندر پار پاکستانیوں نے پاکستان کا ساتھ دیا ،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی اپنی قدرت کاملہ سے اس آفت کا ختم فرمائے ،آمین
ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
کرونا وائرس، انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟