وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے نے ملاقات کی ہے

ملاقات میں کورونا وائرس کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وطن واپس آنے والے مسافروں کو دوران قرنطینہ فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ غیر معمولی حالات میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ملک کے نمائندے ہیں، ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو ٹیک اوے کھانا منگوانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ مسافر دوران قیام آرڈر پر کھانا منگوا سکیں گے۔ ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایت پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی جبکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مقیم مسافروں تک رسائی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ وباء کے باعث بیرون ملک مقیم کئی پاکستانی اپنی روزی سے بھی محروم ہوئے ہیں۔ ورک پرمٹ پر بیرون ملک روزی کمانے والے پاکستانیوں کو ریلیف دینے کا جائزہ لیں گے۔ اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور اداروں کو ریلیف پیکج کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی ہے

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے،میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا، اس کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے،لاک ڈاؤن کے دوران عوام گھر وں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں

پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

Shares: