کرونا لاک ڈاؤن، 15 ہزار سے زائد حاملہ خواتین نے مانگی ملک واپسی کیلئے حکومت سے مدد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے ، کرونا کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کئی ملکوں کے شہری دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں
ایسے میں متحدہ عرب امارات میں 6500 حاملہ خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے ملک بھارت واپس بھجوایا جائے، بھارت مختلف ممالک سے اپنے شہریوں کو واپس لا رہا ہے ایسے میں ان حاملہ خواتین نے ملک واپسی کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بھارتی ریاست کیرالہ کی 9 ہزار سے زائد حاملہ بھارتی خواتین نے رجسٹریشن کروائی ہے کہ انکے بھارت واپسی کا انتظام کیا جائے، خواتین اورانکے گھر والوں نے سفارتی مشن سے اپیل کی ہے انکو فوری واپس لے جایا جائے
کیرالا کے الپوزہ کی رہنے والی 33سالہ ایک حاملہ خاتون رامیا راجماں کا کہنا ہے کہ ان کا حمل 34ہفتوں کا ہے‘ وہ اپنے اٹھارہ ماہ کے بیٹے اور شوہر کے ساتھ اپنے بچے کو بھارت میں جنم دینے کیلئے سفر کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں۔ بھارتی حکومت اس کا انتظام کرے.
بھارتی خاتون رامیا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ میں 10 مئی سے قبل بھارت واپس جانا چاہتی ہوں اس کے بعد میں سفر نہیں کرسکتی،ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سفر اچھا نہیں ہے اس سے انکو اور انکے بچے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
مودی سرکار کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ بھارت واپس آنے والی حاملہ خواتین کی ایک لسٹ بنائی گئی ہے جن کا وقت 28ہفتوں سے زیادہ ہو چکا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے گا.۔