یہ ہمارا ہے، ہم اسکے ساتھ "زیادتی” نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ

یہ ہمارا ہے، ہم اسکے ساتھ "زیادتی” نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو دفن کرنا پالیسی نہیں، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، آپ پریشان کیوں ہوتے ہیں،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  یورپ، امریکا کی کیفیت سب کے سامنے ہے، پاکستان نے بھی اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے اور کریں گے، بحیثیت قوم اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق پالیسی واضح ہے، کوئی ابہام نہیں، بحیثیت قوم ہم نے کورنا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، تاثر دیا جاتا ہے وبا کا حل لاک ڈاؤن ہے، وبا کا اصل حل ویکسین ہے، لاک ڈاؤن نہیں، کب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار ہوگی کسی کو علم نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں، آپ کی اطلاع کیلئے وزیراعظم اسلام آباد میں ہیں، وزیراعظم روزانہ کورونا پر میٹنگ کرتے ہیں، 9 سے 11 بجے روزانہ اجلاس ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ شریک ہوتے ہیں، جمہوریت میں پارلیمان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اسدعمر کے زیرصدارت اجلاس میں روزانہ سندھ کی بھی نمائندگی ہوتی ہے، یہ ایک نیشنل ایمرجنسی ہے، سب نے مل کر کام کرنا ہے۔پارلیمنٹ میں سامنے آنے والی تجاویز کو نیشنل کو آرڈیشن کمیٹی میں لے جائیں گے ,وزیراعظم نے ہرگز نہیں کہا کہ لاک ڈاوَن اشرافیہ نے کرایا,ان کا مطلب تھا کہ لاک ڈاوَن کی بات کرنے والی اشرافیہ کے پاس وسائل ہیں ،غریب لوگوں کے پاس لاک ڈاوَن کے حوالے سے وسائل نہیں ہیں،

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

کرونا وائرس سے بھارتی فوج میں ہلاکتیں

بھارتی فوج میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری،اہلکاروں میں شدید خوف

سینیٹ اجلاس میں راجہ ظفر الحق کی حکومت پر کڑی تنقید، کیا کہا؟

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا ہم اٹھارویں ترمیم کا احترام کرتے ہیں,ہم نے سندھ حکومت کا آرڈیننس واپس کیا،اگر آپ اپنی مرضی اور سیاست کرنا چاہیں تو ایسا نہیں ہوسکتا،سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی نہ ہوگی کیونکہ سندھ ہمارا ہے،تیاری کرلو ہم پنجاب کے بعد سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں،اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ کورونا کے حوالے سے تجاویز دیں,ہم خندہ پیشانی سے قبول کریں گے سیاست کریں گے تو سیاسی جواب دیں گے،

سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

Comments are closed.