باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے مذہبی سکالر کی طرف سے سوشل میڈیا پر سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق نامناسب انداز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
قومی اسمبلی میں پارلیمانی امورکے وزیرعلی محمدخان نے قواعد معطل کرکے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ ایوان کی منظوری کے بعد پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے قرارداد پیش کی۔
قراردادکے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان بارگاہ ام السادات‘ مخدوم کائنات دختر مصطفی خاتم النبیین ‘ ام الحسنین کریمین‘ سیدہ طیبہ‘ طاہرہ‘ راضیہ مرضیہ‘ خیرالنساءسیدہ فاطمہ البتول الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وسلام اللہ علیہا کی بارگاہ عالی مرتبت میں کروڑہا بار ہدیہ سلام عقیدت پیش کرتا ہے۔ حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ خاتم النبیین نے فرمایا کہ ایک فرشتہ جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا اس نے اپنے پروردگار سے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے حاضر ہونا ہے اور یہ خوشخبری دی کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اہل جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں اور امام حسن رضی اللہ عنہ و امام حسین رضی اللہ عنہ جنت کے تمام نوجوانوں کے سردار ہیں۔ رسول اکرم ﷺخاتم النبیین نے فرمایا فاطمہ میری جان کا حصہ ہے پس جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔ حضرت عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ خاتم النبیین نے فرمایا بے شک فاطمہ میری جان کا حصہ ہے۔ اسے تکلیف دینے والی چیز مجھے تکلیف دیتی ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔ حضرت ابو حنظلہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ خاتم النبیین نے فرمایا بے شک فاطمہ میری جان کا حصہ ہے۔ جس نے اسے ستایا اس نے مجھے ستایا۔ رسول اکرم ﷺ خاتم النبیین کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان نے فرمایا کہ رسول اکرمﷺ خاتم النبیین جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو فرما کر سفر پر روانہ ہوتے تو وہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہوتیں اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہوتیں۔
ایک اور مشہور حدیث کے مطابق رسول اکرم ﷺ خاتم النبیین نے ایک یمنی چادر کے نیچے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا و حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہا و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اکٹھا کیا اور فرمایا (الاحزاب 33) ترجمہ۔ ”بے شک اللہ چاہتا ہے کہ اے میرے اہل بیت تجھ سے رجس کو دور کرے اور ایسے پاک کرے جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے۔“
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی
یہ معزز ایوان ایک مذہبی سکالر کی طرف سے سوشل میڈیا پر سیدہ کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق نامناسب انداز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس سے پوری امت کی دل آزاری تصور کرتا ہے۔ صحابہ کرام اہل بیت اطہار‘ ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم و علیھن اور برگزیدہ ہستیوں کی بارگاہ میں اشارہً‘ کنایتہً تحریراً ‘ تقریراً کسی بھی انداز میں بے ادبی و گستاخی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے اور اسے اسلامی تعلیمات کے منافی‘ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کے متفقہ اعلامیہ و فتویٰ کے خلاف ورزی کا سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جانا ناگزیر ہیں اس کے لئے موجودہ قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ان قوانین میں ترامیم لاکر انہیں مزید سخت موثر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ توہین و اہانت کا دروازہ مکمل طور پر بند ہو سکے۔
ایوان نے قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مقدمہ درج
ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان