باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات پر بات چیت کی گئی، وزیر اعلی عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کوموثرانتظامات کی ہدایت کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع کا ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے گا- میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈوزٹ کر رہا ہوں – خانکی ہیڈورکس کا دورہ کر کے زمینی حقائق کا خود جائزہ لیا- پی ڈی ایم اے کے انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی- ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اورباقاعدگی سے اجلاس کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم سے روزانہ کی بنیاد پر موسمیاتی صورتحال سے متعلق معلومات متعلقہ محکموں کے ساتھ شیئر کی جائیں – فلڈ کے بارے میں پیشگی اطلاع کے سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے- سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موسم اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھاجائے- پی ڈی ایم اے ضروری سامان اور آلات کی بروقت خریداری یقینی بنائے- ویئر ہاؤسز میں ضروری آلات او رسامان کی وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے-

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ انتظامات کے سلسلے میں کوتاہی یا غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پہلے بھی درکار وسائل مہیا کئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کے بارے میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو آگاہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا اعلان

Shares: