وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا اعلان

0
50
usman buzdar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی ملاقات ہوئی ہے

محسن لغاری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تقرری پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی، ملاقات میں‌ جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور نئے اضلاع و تحصیلیں بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہماری حکومت کا وعدہ تھا جو پورا کیاہے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا-جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی سفر شروع ہوچکاہے جو رکے گا نہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نئے اضلاع او رتحصیلیں بنانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر فیصلے کئے جائیں گے-اس ضمن میں آبادی اور مالی وسائل کی تقسیم کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا- نئے اضلاع او رتحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے- صوبے کے کسی علاقے کو نظر انداز کیاہے نہ کریں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلیں گے- صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا

مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

 

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب متحرک،کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، بزدار

Leave a reply