رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ ،کہا شیخ صاحب،کرونا کے بعد نئی زندگی ملی، جھوٹ سے توبہ کر لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ دیا ہے
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کرونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے ، جھوٹ سے توبہ کر لیں ،شیخ صاحب کرونا کے بعد اللہ اللہ کریں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نہیں،شیخ صاحب کرپشن کے سنجیدہ کیسز مالم جبہ ، ہیلی کاپٹر کیس، عمران نیازی کے 23 خفیہ اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ ہیں ،شیخ صاحب کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری سُونامی ہیں
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ صاحب ملکی تاریخ کے کرپشن کے سنجیدہ ترین کیسز عمران مافیا کی آٹا ، گندم، چینی، پٹرول، فرنس آئل ، ادویات کی چوری ہیں ،کرپشن کا سنجیدہ ترین کیس دو سال میں 13000 ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا؟
قبل ازیں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی محنت اورایمانداری کی گواہی چین ،ترکی،برطانیہ سمیت کئی ممالک دیتے رہے ہیں،شہبازشریف کی قائد انہ صلاحیتوں کی بدولت پنجاب میں غیر ملکی کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کی
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو نیب کی جانب سے نیا نوٹس بھیجنا شرمناک حرکت ہے،مریم نواز کو نیب نے وراثتی جائیداد کا حساب مانگنے کےلیے طلب کرلیا ہے،عمران خان وارثت میں بھی کچھ نہیں ملا اس ارب پتی سے نیب حساب کیوں نہیں مانگ رہا؟نیب اور نیازی مریم نواز اور نوازشریف کے خوف اور حسد میں مبتلا ہیں،عمران خان اپنے لیے اصل خطرہ شریف خاندان کو ہی سمجھتے ہیں
شہبازشریف کا کیس سنجیدہ،نیب ہمارے لوگوں کو بھی طلب کر سکتا ہے، شیخ رشید