باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کرونا صورتحال میں 6ارب روپے کا امدادی سامان تقسیم کیا ،پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلیے پرعزم ہیں،
گورنر پنجاب چوھدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی معاون ثابت ہوئی، عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اور وہی رہیں گے،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مخیر حضرات کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے آگے بڑھا رہے ہیں
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں،ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، کون سی ایسی حکومت تھی جس کے وزیر اور وزیراعلیٰ نیب کے سامنے پیش ہوئے،نیب آزاد ادارہ ہے، ہمارے ماتحت نہیں، جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کا حساب ہونا چاہیے، نیب کے قوانین میں ترامیم کیلئےپارلیمنٹ بہترین فورم ہےاداروں میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نیب لاہورمیں پیش ہوئے، سوالات کے جوابات دیئے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب کو نیب کی تفتیشی ٹیم نے سوالنامہ دے دیا،نیب نے وزیر اعلیٰ کو سوالات کے جوابات جمع کروانے کی ہدایت دے دی،
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک سوالات کے جواب د یئے، بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب روانہ ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوئے تھے،