حال ہی میں پاکستان حکومت کی جانب سے یوم آزادی کےموقع پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ کے لئے نامزد پاکستان کی سینئیر اداکارہ ہدایتکار اور پروڈیوسر سکینہ سمو نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے حق میں آواز بُلند کی ہے ۔
باغی ٹی وی :پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نئے گانے ’قبول ہے‘ کی تاریخی مسجد میں ڈانس کرنے کے مناظر کی عکس بندی پر تنازع کا شکار ہو گئے تھے ، مسجد میں ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت عوام نے حکونت سے دونوں فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا-
جس کے بعد دونوں فنکاروں نے عوام کا دل دُکھانے پر معافی بھی مانگی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ یہ مناظر گانے کی ویڈیو سے ہٹا دیں گے –
جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسی سلسلے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سکینہ سمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستا گرام پرصبا قمر کے حق میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آواز بُلند کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے دیگر فنکاروں سے بھی اداکارہ صبا قمر کا ساتھ دینے کا کہا ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CD9G8D-lJu8/?igshid=1s29bs054nvu7
سکینہ سمو نے اپنی پوسٹ میں صبا قمر کے حق میں آواز بُلند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے دکھ کے ساتھ میں کہہ رہی ہوں کہ یہ سراسر غلط ہے صبا قمر ایک عمدہ فنکارہ اور ایک مہربان انسان ہیں۔
سکینہ سمو نے لکھا کہ صبا قمر کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں کرتی۔ وہ اپنی دنیا میں خوش ہے۔ میرے خیال میں یہ اس کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور اس طرح اس کے خلاف مقدمات درج کر کے اس کی صلاحیتوں کی توہین ہے۔
سکینہ سمو نے لکھا کہ چیزوں کو بہت بڑھاوا دیا جا رہا ہے مجھے یقین ہے کہ صبا قمر کے اچھے ارادے ہیں لہذا میں اس کی حمایت کرتی ہوں۔
انہوں نے دیگر اداکاروں سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار برادری کو صبا قمر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اگر ہم آج صبا قمر کا ساتھ نہیں دیں گےا تو کل کسی کس کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل کسی اور کی بھی باری آسکتی ہے۔
سکینہ سمو نے فنکار برادری کو اس معاملے سے متعلق خبردار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میرے ساتھی اداکارو اس سے بچو-
خیال رہے کہ سکینہ سمو سے قبل اداکار یاسر حسین نے بھی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حمایت کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ دونون فنکاروں کی مسجد میں فلمائی گئی نئے گانے کی میوزک ویڈیو کے حوالے سے مانگی گئی معافی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے ان کی معافی قبول کر لی ہوگی لیکن عجیب بات ہے کہ اللہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرنے والے ہیں-