باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے سینٹرآف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ کا افتتاح کر دیا

پاک فضائیہ نے آج ایک اور سنگِ میل عبور کیا جب ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ (CENTAIC) کا افتتاح کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر چیف نے تختی کی نقب کشائی کی اور سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر خطاب میں ائیر چیف نے کہا کہ (CENTAIC) کی بنیاد پاک فضائیہ کے ارتقائی سفر میں ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلیجنس ریسرچ کو سول اور ملٹری شعبہ جات میں فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 21ویں صدی میں ٹیکنالوجی نے جنگی حکمت عملی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے اور اس ادارے کا قیام آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں کو پاک فضا ئیہ کی آپریشنل استعداد کار بڑھانےمیں معاون ثابت ہوگا۔

قبل ازیں ائیر مارشل عامر مسعود، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ٹریننگ) نے اپنے استقبالیہ خطا ب میں اس نئے قائم شدہ سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں سابقہ ائیر چیفس،پرنسپل اسٹاف آفیسر ز اور پاک فضائیہ کے سینئیر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔

https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1298882076373069824

 

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

Shares: