موسم کی تبدیلی کے ساتھ کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ،تعلیمی اداروں کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ کورونا کے پھیلاوَ کا خدشہ تھا،

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ،جن اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے وہ بند کردیئے گئے، ضلعی سطح پر انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس اوپیز کا جائزہ لیا جارہا ہے،کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا رہے ہیں،

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ کے پیش نظر خیبر پختونخوا  کے تمام اسکولز میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،صبح اسمبلی کرنے پر پابندی ، محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا،خیبرپختونخوا کے اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کردی گئی

محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق ہائی ا سکول کی چھٹی ایک بجکر 30 پر ہوگی ،پرائمری اسکولز کے اوقات کار صبح 8بجکر 30منٹ سے لیکر 12بجکر 30منٹ ہوگی،محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے

واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

Leave a reply