شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگرملزکیخلاف تحقیقات کی درخواست پرسماعت ملتوی

0
46

شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگرملزکیخلاف تحقیقات کی درخواست پرسماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کیخلاف ایف آئی اے اقدام کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے سماعت عدالتی وقت ختم ہونے پر کل تک نومبر تک ملتوی کر دی۔ کل عدالت کے روبرو جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کے وکیل سلیمان اکرم راجہ جوابی دلائل دیں گے .عدالت کے روبرو شریف خاندان کے وکیل سلیمان اسلم بٹ نے جوابی دلائل مکمل کر لیے

جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کاروائی روکنے اور حراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ،عدالت نے ایف آئی اے کو ملز مالکان کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی ۔۔

گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنے دلائل میں درخواستوں کی مخالفت کی تھی ،درخواست گزاران کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قلت پر 16 مارچ کو انکوائری کمیشن تشکیل دیا، فاروقی پلپ ملز اور العریبیہ شوگر ملز پر کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے فاروقی پلپ مل اور العریبیہ شوگر ملز کیخلاف انکوائری کرنے کا غیر قانونی حکم دیا ہے۔ شوگر ملز کیخلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے ، عدالت جےآئی ٹی کا العریبیہ شوگر ملز سے ریکارڈ طلبی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے العریبیہ شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کیخلاف وفاقی حکومت کے انکوائری کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں اور ہراساں کرنے سے روکا جائے،

واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

Leave a reply