پشاور پی ڈی ایم جلسہ ،اجازت نہ ملی، اپوزیشن جماعتوں نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پشاورمیں کورونا کیسز کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے پشاور میں عوامی اجتماع کے باعث کورونا مزید پھیل سکتا ہے کورونا پھیلنے کے خدشے کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ،

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،ضلعی انتظامیہ حکومتی دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا،عوام،جیالے تیاری کرلیں22نومبرکو دما دم مست قلندرہوگا، پشاورمیں اپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دے گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دیکر امتیازی سلوک کیا عمران خان اور محمود خان نے کس کی اجازت سے سوات مہمند اور باجوڑ میں جلسے کیے ؟پی ڈی ایم جلسے کی تیاری مکمل ہے جلسہ ہر صورت ہوگا،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، نیب پولیٹیکل انجنیرنگ کے لیئے ایک حربہ ہے، یہ ہم نہیں کورٹس کہہ رہے ہیں،پی ڈی ایم کے طےشدہ جلسوں کو کیوں روکا جارہا ہے جب کہ حکومت کے وزیروں نے تو گلگت بلتستان میں اجتماعات اکٹھے کیے، کہیں تو گڑبڑ ضرور ہے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود22 نومبر کو پشاور میں سرخ پوشوں کا سمندر امڈ آئے گا،نا اہلوں کے خلاف عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی، بدامنی اور معاشی بدحالی نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے، پشاور جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور جلد ہی پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔

Shares: