پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کی کمانڈ سنبھال لی

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے کمباٸنڈ ٹاسک فورس – 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور عبدالمنیب کمباٸنڈ ٹاسک فورس – 151 کے نئے کمانڈر تعینات کر دیئے گئے .اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک ترکی کے پاس تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اس سے پہلے بھی آٹھ مرتبہ ٹاسک فورس – 151 کی کمانڈ سنبھال چکی ہے۔ کموڈور عبدالمنیب نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس ۔ 151 اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

کموڈور عبدالمنیب کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیر ِنگرانی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ۔کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔تقریب میں بحرین میں تعینات پاکستان اور ترکی کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

رومانیہ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی کمیشننگ کی تقریب

Leave a reply