مریم کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا؟ بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

0
60

مریم کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا؟ بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب مریم صفدر کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ اب مریم صفدر کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا؟ اور ان کی اسرائیل سے کیا ڈیل ہوئی ؟کیونکہ مریم نے خود ٹویٹ کر کے یہ مان لیا کہ ان کے والد نے اسرائیل میں اپنا نمائندہ بھیجا تو اب قوم جواب تو مانگے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے ایک ٹویٹ کی لیکن پھر اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہیں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔ مریم نواز نے اسرائیلی میڈیا کے موجودہ حکومت کے وفد کے اسرائیل جانے کے حوالے سے دعووں کی مبینہ طور پر تین ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔ مریم نواز کا ری ٹویٹ ایک ویڈیو پر مبنی تھا جس میں ایک شخص پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے بات کر رہا ہے۔

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات

سائنسدان کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی حملے سے پہلے ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اس ویڈیو میں موجود شخص نور ڈاہری ہیں جو امریکہ کے ایک تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کے ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ مریم نواز نے اسے ری ٹویٹ کردیا۔ اس ویڈیو میں نور ڈاہری آگے جا کر یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور میں اسرائیل سے تعلقات کیلئے دو وفود بھیجے تھے۔ مریم نواز کو جب تک اپنی اس غلطی کا احساس ہوا تب تک ان کے ری ٹویٹ کی ویڈیوز اور سکرین شاٹ بن چکے تھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

Leave a reply