مودی کے تمام حربے ناکام ، مذاکرات کا 8 واں دور بھی کامیاب نہ ہوسکا

0
52

باغی ٹی وی :مودی سرکار کے تمام حربے ناکام ہوگئے، بھارتی کسانوں کی احتجاجی تحریک جاری ہے، مذاکرات کا 8 واں دور بھی کامیاب نہ ہوسکا۔

کسانوں کی احتجاجی تحریک نے مودی سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تجاویز دینے کی پیشکش کی ہے، 15 جنوری کو دوبارہ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ کسان کوئی راستہ دکھائیں ہم اس پر عمل کریں گے۔

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں

Leave a reply