ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ عدالت کا پرویز رشید سے استفسار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پرویز رشید کاغذات نامزدگی مسترد کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
وکیل پرویز رشید نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کے سامنے بتایا کہ جب قیام پزیر رہا اسکا کرایہ ادا کیا، عدالت نے پرویز رشیدکے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ قیام پزیر کہاں لکھا ہے؟ جس پر وکیل پرویز رشید نے عدالت میں کہا کہ درخواست کے پیرا 4 میں تمام گزارشات درج ہیں، کوئی بھی رقم لینے کو تیار ہی نہیں ہے،
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اکاوَنٹ میں رقم جمع کروانی تھی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس اکاوَنٹ نمبر نہیں ہے، کراس چیک بھی الیکشن کمیشن کو دیا، عدالت نے کہا کہ آپ نے ریٹرنگ افسر یا کسی اور کے سامنے انکار نہیں کیا کہ کمرہ آپ کے استعمال میں نہیں رہا، جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کمرہ چیک آوَٹ کرنے سے پہلے کلیئر کرنا چاہیے تھا،مجھے یہ بتائیں کہ 2011 سے 18 میں یہ کمرہ آپ کے زیر استعمال نہیں رہا، بتائیں یہ کس پیرا گراف میں لکھا ہے، آپ نے ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ میں ڈیفالٹ منگوا لوں انکے پاس رجسٹرڈ بھی ہوگا،
عدالت نے فریقین کو مکمل ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے جس کو پرویز رشید نے چیلنج کر رکھا ہے ۔ لیگی رہنما پرویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ،ن لیگی رہنما پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی پرویز رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسرکو فریق بنایا،پرویز رشید نے درخواست میں کہا کہ ریٹرنگ افسرنے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے،الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے،
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا
سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا
پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟
مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا
یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران
اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا
سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میرے جیسے امیدوار انھیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے، اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں، مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
سینیٹ الیکشن ،جوڑ توڑ جاری، یوسف رضا گیلانی نے کس اہم شخصیت سے کیا رابطہ؟