سری لنکا میں وزیراعظم عمران‌ خان کے نام پر کیا کام کیا جائے گا؟ اہم تجویز

0
49

سری لنکا میں وزیراعظم عمران‌ خان کے نام پر کیا کام کیا جائے گا؟ اہم تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزا ز میں سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سپیکر  مہندا یاپا ابے وردانا اور سری لنکا کے و زیر برائے کھیل و امور نوجوانان نمل راجہ پاکسا نے ظہرانہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو سپورٹس مین کی حیثیت سے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سری لنکا کے وزرا، ارکان پارلیمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان کو وزیر کھیل کی طرف سے اعلیٰ معیار کے سپورٹس کمپلیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی جو وزیراعظم عمران خان کے نام پر بنایا جائے گا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیریئر کے حوالہ سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے زمانے کے سری لنکن کھلاڑیوں کی طرف سے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعزاز منعقدہ اس تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سپورٹس مین کی حیثیت سے اپنی یادوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ کس طرح کرکٹ کے ذریعے انہوں نے مقابلہ کرنا سیکھا اور اپنی انہی صلاحیتوں کی بدولت وہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کرنے اور پاکستان کے وزیراعظم بننے کے قابل ہوئے۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی گریجویٹ کی حیثیت سے اپنے سری لنکا کے دورے کا بھی ذکر کیا۔

سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا،لمباسفرقبول کرلیا:اسے کہتے ہیں غیرت وحمیت

وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات

انہوں نے پاکستان میں ہونے والے میچ میں سری لنکاکی ورلڈ کپ میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے اسے قابل فخر قرار دیا اور ٹیم کپتان ارجنا رانا ٹنگا سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سری لنکا وزیر کھیل و امور نوجوانان نے وزیراعظم عمران خان کو یادگاری نشان پیش کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی انہیں اپنے دستخط شدہ بلے کا تحفہ دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساتھ کھیلنے والے سری لنکا کے سابق کھلاڑیوں سے مل کر خوشی ہوئی ،میر ی سری لنکا کے صدر سے بہت اچھی ملاقات رہی. تخفیف غربت خصوصاً دیہی علاقوں سے غربت سے خاتمے سے متعلق بات چیت کی.جدید ٹیکنالوجی ، سستی خوراک اورپھلوں کی دستیابی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا.عوام اور کسانوں کے درمیان مڈل مین کے کردار کو کم کرنے پر بھی بات ہوئی.سری لنکن صدر کے ساتھ سیاست و تجارت سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا.

بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

Leave a reply