ایک بار تو پیش ہونا پڑے گا، اہم شخصیت کے وارنٹ گرفتاری جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کیس کی سماعت ہوئی
احتساب عدالت نےسابق چیئرپرسن بی ایس پی فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عدالت نے فرزانہ راجہ اور دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر فرد جرم کی کارروائی موخرکردی فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقررکر دی گئی فرزانہ راجہ کی احتساب عدالت میں مسلسل عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا،جج اصغر علی نے کہا کہ جب سے ریفرنس دائر ہوا ہے فرزانہ راجہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئیں، وکیل نے کہا کہ فرزانہ راجہ نے حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست دائر کی ہے،جج اصغر علی نے کہا کہ فرزانہ راجہ کو اگر مستقل استثنیٰ چاہیے تو ایک بار پیش ہونا پڑیگا، فرزانہ راجہ کو دوبارہ سمن جاری کر رہے ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہوں،احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی
نیب کے مطابق سابق چیئر پرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ پر غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے،نیب کے مطابق فرزانہ راجہ نے 4اشتہاری کمپنیوں کو خلاف قانون ٹھیکے دیئے،فرزانہ راجہ نے قومی خزانے کو 50 کروڑ سے زیادہ کا نقصان پہنچایا,
ماہ مارچ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر فرزانہ راجہ کےخلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا،بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن پر اختیارات کےغلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ فرزانہ راجہ نے خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب راولپنڈی نے ریفرنس دائر کیا جس کی چئیرمین نیب نے 3 دسمبر کو منظوری دی تھی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا تھا اور اسکی چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو بنایا گیا تھا
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی تھی اور انکے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا
خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
پاکستان کی بیوروکریسی کےسندھ اور بلوچستان 17 سے 21 گریڈ تک کےافسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت وظیفہ حاصل کرتے رہے ہیں۔
بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔
اس فہرست کےمطابق سب سےزیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعے رقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔
سندھ کےگریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے