نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم نے خطاب میں بڑی خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب کیا ہے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے پروگرامز لے کر آئے ہیں،نوجوانوں کو اسکلز کےلیے تربیت دی جائے گی ،جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ہم بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور کوشش ہے کہ نوجوان بے روزگار نہ ہیں ایک لاکھ 70ہزار اسکل ایجوکیشن کے لیے اسکالر شپس دے رہے ہیں 50ہزارسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیزکے لئے دی جائینگی،نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے ہم نے نوجوانوں کو قرضے دینے کے لیے 100ارب روپے رکھے ہیں دنیا میں روزگار پرائیویٹ سیکٹرز میں ملتا ہے نوجوانوں کو روزگار کی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو اٹھا سکیں ،لوگ خود اسمال اور مڈ ل انڈسٹریز لگاتے ہیں یا کاروبارکرتے ہیں
اس حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان کے تحت قرضہ بھی دیا جا رہا ہے،ہنر کی تربیت بہت اہم ہے،نیشنل اسکل یونیورسٹی اڑان بھر رہی ہے،ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ اسکلز کو ساتھ لے کر چلیں وزیراعظم کی ذاتی خواہش پر ٹریننگ کے لیے10ارب مختص کیے گئے ہیں ہماری لیبز کو اپ گریڈیشن کی بہت ضرورت ہے،نیشنل اسکل یونیورسٹی اڑان بھر رہی ہے،
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے لئے مختلف پروگرام لے کر آئے ہیں جس میں سب سے بڑا پروگرام احساس پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کو قرضے دیئے جا رہے ہیں، احساس پروگرام میں نوجوانوں کو تعلیم، کاروبار کے لئے قرضے دیئے جا رہے ہیں
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام
لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے
احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان
احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے،وزیراعظم عمران خان