جو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے انہیں وزیر، مشیر بنا دیا گیا، احسن اقبال

0
81
جو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے انہیں وزیر، مشیر بنا دیا گیا، احسن اقبال #Baaghi

جو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے انہیں وزیر، مشیر بنا دیا گیا، احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ میں یوٹرنز لیے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت پر ٹیکسز ہٹانےکے لیے دباوَ تھا،حکومت نے اصل بجٹ پیش نہیں کیااصل بجٹ تو آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط ہیں ،بجٹ منظور ہوا اور آج پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری ارسا ل ہوئی وزیراعظم نےایک گراؤنڈ میں تصویربنواکرتاثردیا وہ کھیلوں کے حامی ہیں،نارووال اسپورٹس سٹی کا نقصان عمران خان سے ہی ریکورکریں گے ،جب بھی الیکشن ہوا عوام پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا دیں گے .یہ کہتے ہیں ہمیں تباہ شدہ ادارے ملے جنہیں بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں حکومت نے ہر ادارہ تباہ کردیا ترقیاتی منصوبے ختم ہوگئے ہائر ایجوکیشن کو تباہ کر کے حکومت نے طلبہ کے مستقبل تاریک کردیا حکومت نے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں چھوڑا ،وظیفے بند کر دیئے ہیں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ پر فرینڈلی اپوزیشن ہونے کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، شہبازشریف گزشتہ روز ایوان میں کزن کے انتقال کے باعث پیش نہیں ہوئے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا اپوزیشن لیڈر سے متعلق بیان بچگانہ ہے کسی سے تعزیت نہیں کرسکتے تو سیاست بھی نہ کریں،شہبازشریف کو اسلام آباد کے راستے سے واپس لاہور جانا پڑا، حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنا دیا،جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے انہیں وزیر، مشیر بنا دیا گیا، حکومت کو مسلم لیگ ن سے تکلیف ہے، حکومت 3 سال سے احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، اپوزیشن کی نشاندہی پر 350 ارب کے ٹیکس واپس لیے گئے

عوام کے لیے گیس،بجلی کا بل موت کا پروانہ ہے،احسن اقبال

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں،بلاول

حکومت کے نزدیک قرارداد کی کتنی اہمیت ہے؟ احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا

Leave a reply