حکومت کے نزدیک قرارداد کی کتنی اہمیت ہے؟ احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا

0
30

حکومت کے نزدیک قرارداد کی کتنی اہمیت ہے؟ احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا
مسلم لیگ ن کے رکن احسن اقبال نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر آپ سیاست کرتے ہیں،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم حساس معاملے پراکٹھے ہوئے ہیں،وزیر مذہبی امورجو بات کر رہے ہیں یہ وہی بیانیہ ہے جس پر میں نےگولی کھائی، یہ قرارداد وزیراعظم کوپیش کرنی چاہیے تھی، وزیر داخلہ، وزیر مذہبی امورسمیت دیگر وزرا موجود ہیں مگرکسی وزیرنے قرارداد پیش نہیں کی ،توقع تھی کہ آج وزیراعظم اپنی کرسی پربیٹھے ہوتے اور قرارداد خود پیش کرتے قرارداد پرائیوٹ ممبرکے ذریعے پیش کی گئی،اراکین اسمبلی جانتے ہیں پرائیوٹ ممبرکی قرارداد نان آفیشل بزنس ہوتا ہے ہمیں بھی اپنے پیارے نبی ﷺسے تعلق پر فخر ہے ،میری والدہ نے اس ایوان میں ناموس رسالت ﷺ پر بل پاس کرایا،

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں،بلاول

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر حکومت بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے،کسی وزیر میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ قرارداد خود پیش کرتا،میں اس ماں کا بیٹا ہوں جسے قومی اسمبلی میں ناموس رسالت بل پیش کرنے اور پاس کرانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن پھر بھی مجھ پر گولی چلائی گئی ، گولی لگنے کے تین ہفتے بعد میں مدنیہ میں روضہ رسول کے سامنے کھڑا تھا جبکہ گولی چلانے والا جیل میں تھا۔وزیراعظم ایوان میں کیوں نہیں ائے اگر یہ قرارداد معاہدے کے مطابق پیش کی ہے تو معاہدہ کہاں ہے قرارداد حکومتی وزراء نے کیوں نہیں پیش کی پرائیویٹ ممبر سے کیوں پیش کروائی ،وزیر نے کہا کہ معاہدہ میں تبدیلی نہیں ہو سکتی، ہم ایوان میں کیوں بیٹھے ہیں کوئی ایوان سے بالاتر نہیں ہے ،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتہائی احساس معاملے پر ایوان میں اکٹھے ہوئے ہیں حکومت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاست ختم کرے ہمیں فخر ہے ہم امتی ہیں اور ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں کسی کو حق نہیں وہ ایمان پر سرٹفکیٹ جاری کرے

Leave a reply