راہول گاندھی کے بعد مودی سرکار نے کانگریس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بند کروا دیا

0
42

راہول گاندھی کے بعد مودی سرکار نے کانگریس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بند کروا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکاری نے بھارت کی سابق حکمران اور موجودہ اپوزیشن جماعت کانگریس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروا دیا ہے

مودی سرکار نے ٹویٹر کو کانگریس پارٹی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست دی تھی، ٹویٹر نے مودی سرکار کی درخواست پر کانگریس کا آفیشل اکاؤنٹ بند کر دیا ہے، اس ضمن میں کانگریس ترجمان کا کہنا ہے کہ مودی کچھ بھی کر لے، ٹویٹر اکاؤنٹ بند ہو گیا تو کیا ہوا، ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے

کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب ہماری پارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا تو ہم نہیں ڈرے، اب ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے سے خاک ڈریں گے، ہم کانگریس ہیں، عوام کا پیغام ہیں، ہم لڑتے رہیں گے، اگر زیادتی کیسز میں متاثرہ بچی کا ساتھ دینا جرم ہے تو یہ جرم ہم سو بار کریں گے

اس سے قبل کانگریس رہنما راہول گاندھی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی معطل کیا جا چکا ہے، مودی سرکار کی درخواست پر ہی ٹویٹر نے راہول گاندھی کا اکاؤنٹ بند کیا تھا ، راہول گاندھی نے زیادتی کا شکار نو سالہ بچی کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انکا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے دیگر کئی رہنماؤں کے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ لاک کئے گئے ہیں، جن میں رندیپ سرجے والا، اجے ماکن، سشمتا دیو شامل ہیں۔ کانگریس کی جانب سے اس حوالہ سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

دوہرے معیارکب تک چلیں گے مسلمانوں کو خود ایسے پلیٹ فارمز بنانے کی ضرورت ہے علامہ ہشام الہی ظہیر

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

ٹوئٹر انتظامیہ کی بھارت نوازی شرمنا ک ہے ، حکومت کو آواز اٹھانا چاہیے، چوہدری ذولفقار علی بھنڈر

سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے،لیاقت بلوچ

ٹویٹر‌کو کسانوں کا حمایتی بننا چاہیے ، ان کے حق میں‌اٹھنے والی آواز بنیادی انسانی حقوق ہے ، احمد…

مودی کی زراعت دشمن پالیسیوں‌کےخلاف احتجاج کرنے والے 500 کسانوں کے ٹویٹراکاونٹ بھی بند

ٹویٹر بات نہیں مانتا، مودی سرکار عدالت پہنچ گئی

Leave a reply