مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام بہانہ،قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے

پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارتی دہشتگرد چہرہ...

ننکانہ: ڈاکٹر رانا افتخار کی قیادت میں بڑا طبی معرکہ، عوام کا ستارہ امتیاز کا مطالبہ

ننکانہ صاحب,باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ...

سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے...

پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے جاسوسی کی بھارتی کوشش ناکام بنا...

بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،...

طالبان نے 100 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ،مودی سرکار چپ

طالبان نے 100 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ،مودی سرکار چپ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت پر اتنا خوف سوار ہے کہ بھارت نے اپنا سفارتخانہ فوری بند کر دیا اور اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا

بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے لئے خصوصی پرواز چلائی ، اسکی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں تا ہم اب کابل پر طالبان کے کنٹرول کو ایک ہفتہ ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے قریب 100 سے زائد بھارتیوں کو اغواء کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ انہیں طالبان نے اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن ابھی تک بھارتی حکام نے اس امر کی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب طالبنا کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85 بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے پرواز کر چکا ہے، طیارہ فیول بھروانے کے لئے تاجکستان میں اترا تھا، گزشتہ منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لئے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan