یہ اقدام لاقانونیت کی طرف لے جائے گا،سپریم کورٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر برہم

0
77
سندھ حکومت نے حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی

سپریم کورٹ میں انسداد دہشت گردی قانون کے اطلاق سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر اظہار برہمی کیا ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بورے والا میں فریقین میں تصادم سے 3 افراد قتل،5 زخمی ہوئے تصادم کے واقعہ پر کیا دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا؟ عدالت نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے انسداد دہشت گردی کا قانون پڑھا ہے؟ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ قانون کو تھوڑا سا پڑھا ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے،قانون پڑھ کر آیا کریں، پراسیکیوٹر پنجاب نے کہا کہ فریقین کی صلح کی درخواست آچکی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون کبھی ساکن نہیں ہوتا،وقت کے ساتھ جدت آجاتی ہے ،واقعہ کا دو سال سے چالان داخل نہیں ہوا،

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام لاقانونیت کی طرف لے جائے گا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بورے والا لاری اڈہ پر یہ افسوس ناک واقعہ ہوا، جائزہ لینگے واقعہ ذاتی دشمنی میں آتا ہے یا انسداد دہشت گردی قانون کا اطلاق ہوتا ہے عدالت نے آر پی او ملتان، انسپکٹر تھانہ بورے والا اور 31 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

لاکھوں تنخواہ، کارکردگی صفر، مشیروں سے استعفے طلب

بریف کیس لیکر گھومنے والے عالمی سرمایہ کار کدھر گئے؟ سپریم کورٹ

Leave a reply