سپریم کورٹ میں دوران سماعت ملزم کو خطرناک بیماری ہونے کا انکشاف

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چمن جیل میں قید قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ میں دوران سماعت ملزم کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا.عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایچ آئی وی کا متاثرہ شخص جیل کے دیگر قیدیوں کیلئے نقصان دہ نہیں،وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ چمن جیل میں علاج معالجے کا مناسب انتظام نہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو پھیپھڑوں کے علاوہ دوسری بیماریاں بھی ہیں،

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پارٹی کہتی ہے دوسرا میڈیکل بورڈ بنا کر ملزم کی صحت کا جائزہ لیا جائے،نیا میڈیکل بورڈ یہ بتائے کیا چمن جیل میں علاج کا مناسب انتظام ہے؟عدالت نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ ملزم کی درخواست ضمانت کا فیصلہ کرے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمہ نمٹا دیا

شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

 پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

Leave a reply