شہباز شریف کو بطور وزیراعظم قبول کریں گے؟ مریم نواز نے کیا دیا جواب

0
38

شہباز شریف کو بطور وزیراعظم قبول کریں گے؟ مریم نواز نے کیا دیا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری نثار کے پیپلز پارٹی سےمتعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرناچاہتی،

مریم نواز کا کہنا تھاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے ،جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی،عدالت سے حقائق سامنے لانے کے لیے وقت مانگا ہے، عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے ،عوام کے سامنے کیس کا کچا چٹھا سامنے لانا چاہتی ہوں،پاکستان کو افغانستا ن کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیے،نمائندہ حکومت نہ ہوتو عوام مسترد کردیتے ہیں ،میرے خلاف یہ کیس انتقام پرمبنی ہے،پی ٹی آئی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کوتسلیم کرنا چاہیے،بین الاقوامی برادری کو مل کر افغانستان کی تعمیر نو کرنی چاہیے،پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دور رہنا چاہیے، پارٹی شہبازشریف کووزیراعظم نامزد کرتی ہے توہم سپورٹ کریں گے،پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے،میں نے امجد پرویز کو کہا ہے کہ آپ ہی میرے وکیل ہیں،جب الیکشن کا اعلان ہوگا تو ن لیگ اپنے امیدواروں کے نام بتائے گی،پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی،جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی،

قبل ازیں اسلام آ باد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز روسٹرم پرآگئیں ،مریم نواز نے عدالت میں کہا کہ مجھے حقائق پر مشتمل درخواست تیار کرنے کیلئے وقت چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے مریم نواز سے سوال کیا کہ پ کو تیاری کیلئے کتنا وقت چاہیے؟ مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب دیا کہ مجھے ایک ماہ کا وقت چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آدھا سنا ہوا کیس ہے اتنے وقت کیلئے موخر نہیں کر سکتے، مریم نواز نے عدالت میں کہا کہ میرے وکیل نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کر لی ہے aمجد پرویز نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی نیب والے بہت سارے والیوم لے کر آئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ وکیل کرنا آپ کاحق ہے،گھبرانے کی ضرورت نہیں،سماعت 23ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

Leave a reply