گھروں میں کاروبار کرتے ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا ترجمان ایف بی آر

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے کہا ہے کہ کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :ترجمان ایف بی آر اسد طاہر ںے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ جو پروفیشنلز نان فائلر ہیں اور گھروں میں کاروبار کرتے ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے یہ ٹیکس گھروں و دکانوں پر نہیں لگایا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 10.5 ہے جو خطے میں افغانستان کے بعد سب سے کم ہے۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے اس ضمن میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیپال میں ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 19 فیصد اور افریقہ میں 16 فیصد سے زائد ہےمعیشت کو رسمی دستاویزی معیشت بنانا ہے کاروباری لوگ اپنا کاروبار وسیع کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔

پورے ملک میں ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ چل رہا ہے اور یہی بیانیہ ہماری پہچان ہے…

ترجمان ایف بی آراسد طاہر نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 174 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسد طاہر نے کہا کہ جو لوگ اضافی آمدن کماتے ہیں اور پروفیشنلز ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے-

بلاول کی سالگرہ پر بختاور بھٹو کا یادگار تحفہ

نیب کی پریس ریلیز اصل میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے مریم اورنگزیب

کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے…

Comments are closed.