دہشت گردوں کے خلاف خیبر پختونخواہ،پنجاب میں بڑے پیمانے پر آپریشن

محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے اہم کاروائی کی ہے

کالعدم تنظم کا کااہم دہشت گرد مقابلے میں مارا گیا پحکومت نے دہشتگرد کی گرفتاری پر5لاکھ کا انعام مقررکیا تھا دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے ،ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ ،کارتوس اور دستی بم برآمد کر لیا گیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک دہشتگرد 2008 اور 2009 میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا،فرار دہشتگرد وں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے.

دوسری جانب سی ٹی ڈی کا پنجاب میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 22 آپریشن کئے ،اس دوران تین دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار کر لئے گئے . سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کا ہلاک کیا۔ ہلاک ہونےوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے پاکپتن میں ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتارکیا دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے1100 گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے غفار کو گرفتار کیا گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا، دہشتگرد کے قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے

سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتارکیا۔ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

احسان اللہ احسان کا فرار ہونا سنگین معاملہ،لاپتہ افراد بارے اہم پیشرفت، ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو

بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل

Shares: