موثر اقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا

اجلاس میں ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کو بریفنگ دی گئی،این سی اوسی نے 12 سے 18 سال کے طلبہ کی ویکسی نیشن پراظہاراطمینان کیا،این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں مزید تیزی لانے پر زور دیا،این سی او سی نے کہا کہ طلبہ کی ویکسی نیشن کے لیے اسکول انتظامیہ اور والدین تک رسائی یقینی بنائی جائے،این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے عمل کو بھی تیز کرنے پر زور دیا۔

پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی ہو ہی ہے ،این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں کرونا سے صرف 9 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 547 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 449 کرونا مریض سامنے آئے جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہوگئی ہے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار709 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اورکرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے موثر اقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے ،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں, تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیںہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کی وباء پرقابوپاسکتے ہیں 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں,گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 125 نئے کیسز سامنے آئے ہیں صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 441,186 ہو گئی ہے,اب تک صوبہ بھر میں 421,223 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں,صوبہ بھر میں کورونا کےایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,018 ہو گئی ہے,

،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 3 شہری جان کی بازی ہار گئے,گذشتہ روز راولپنڈی سے 2 جبکہ لاہور سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے,صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,946 ہو چکی ہے,گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15,285 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں,صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 8,025,504 تشخیصی ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ملتان اور فیصل آباد میں 11 گیارہ، ساہیوال میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں,گذشتہ روز پاکپتن میں 8، راولپنڈی میں 7، گجرات میں 5 جبکہ قصور میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں, گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے,لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.4 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے, فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.6 فیصدجبکہ راولپنڈی میں0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے,ملتان میں کوروناوائرس کی 1.0 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے,

 

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں, بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں, سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں,12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں, تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے 25 اکتوبر تا 15 نومبر تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈور ویکسی نیسن مہم کے دوران پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کوویکسن لگائی جارہی ہے عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں,

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

Leave a reply