بابا گرو نانک صاحب کی 552 جنم دن کی تقریبات جاری ہیں پاکستان سمیت انڈیا سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نگرکرتن (جلوس) کی صورت میں جنم استھان سے گردوارہ کیارہ صاحب تک نکالا جا رہا ہے اس موقع پر جلوس کے راستوں سمیت پورے ننکانہ کے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں

بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق تاخیری فیصلے کے باعث سکھ یاتریوں کی مشکلات کے پیش نظر پاکستان نے یاتریوں کی آمد کے لیے 10 دن کی پیشگی اطلاع کی باہمی طور پر طے شدہ حد میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یاتریوں کے کرتار پور راہداری کے دورے کے لیے دونوں اطراف کو ضروری طریقہ کار کی منظوری کی اجازت دینے کے لیے زائرین کی فہرستوں کو ان کی آمد سے 10 دن پہلے پروسیس کرنا ہوتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے بہت مختصر نوٹس پر راہداری کھولنے کے فیصلے کے باعث یاتریوں کو تکلیف سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان نے یاتریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کے دورے کی سہولت کے لیے 30 نومبر تک 10 دن کی پیشگی اطلاع کی باہمی طور پر طے شدہ حد میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان نے ہمیشہ یاتریوں کا پرتپاک خیرمقدم کرنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات شایان شان طریقے سے ادا کر سکیں۔ پاکستان کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ بھارتی حکومت یکم دسمبر کے بعد زائرین کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنائے گی

23 نومبر کو سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب کیلئے روانہ ہونگے 24 نومبر کو سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب قیام کریں گے 25 نومبر کو سکھ یاتری گوردوارہ کرتار پور جائیں گے ،26 نومبر کو. سکھ یاتری گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد جائیں گے 27 نومبر کو سکھ یاتری لاہور سے روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان نے باباگرو نانک دیو جی کے 552 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر ہم پاکستان میں اپنے مقدس مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے سلسلہ میں اپنی حکومت کی جانب سے سہولیات کی مسلسل فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے 552ویں جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان میں قیام کے دوران سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے کرتار پور راہداری کا قیام موجودہ حکومت کا سکھ برادری کے لئے ایک تحفہ ہے اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابا گرونانک دیوجی کے 552 ویں یومِ پیدائش پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا، دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے، وہ پہلے نہیں تھی 1973ع کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے 1973ع کا آئین شہید بھٹو کے سیاسی تدبر کا عکاس ہے آج پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے کرتارپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی تھی پیپلز پارٹی سکھ، ہندو، اور بدھ مت کے یاتریوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے اور سہولیات کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ ہندو برادری کو گرونانک کے 552ویں یومِ پیدائش کی مبارکباد-نارووال سکھ اور ہندو یاتریوں کو کرتارپور میں خوش آمدید کہتا ہے-پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ ملکر پاکستانی قوم کا گلدستہ ہیں-بابا گرونانک کا پیغام محبت اور انسانیت تھا-

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،ہم نے دوریوں کو ختم کرنا ہوگا اورامن کا پیغام دینا ہوگا پاکستان سکھوں سے محبت کرتا ہے پاکستان میں اقلیتوں کوہرقسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ،پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اچھے انداز سے رہ رہے ہیں،کرتا پور راہداری کامنصوبہ 9سال کاتھاجو 2ماہ میں مکمل ہوا، کرتاپور راہداری کا منصوبہ امن کا پیغام دینا تھا

کرتار پور جاتے ہوئے کبھی حکومت نے سوچا کہ اس سڑک کی کیا حالت ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے،عدالت

کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کرتار پور پہنچ گئے

Shares: