سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرائل جیل کروایا جائے گا، جیل انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

قبل ازیں وزیرقانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائےل ااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا اور ملزمان کا چالان 14 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے اجلاس میں سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی شدید مذمت کی گئی جبکہ تمام ڈویژنل آر پی اوز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی آر پی او گوجرانوالہ نے سیالکوٹ واقعے پر پیشرفت گرفتاریوں پر بریفنگ دی

قبل ازیں سری لنکا کی آل سائکلون جمعیت العلماء (کونسل آف اسلامی مذہبی سکالرز) نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو تعریفی خط لکھا ہے جس میں سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرنے پر پاکستان کے تمام علمائے کرام اور تمام مذہبی رہنماؤں کاشکریہ ادا کیا گیا ہے ، وزیراعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی کا علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی گئی ہے، توہین رسالت و توہین مذہب کا قانون موجود ہے کسی بھی فرد ، گروہ یا جماعت کو حق حاصل نہیں کہ توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرم کو قتل یا نقصان پہنچائے کسی شکایت کی صورت میں قانون اور عدالت کا راستہ اختیار کیا جائیگا سیالکوٹ سانحہ سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمات کا فوری ٹرائل کا حکم دیں،مقدمات میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

واضح رہے کہ توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا پولیس کو تقریباً صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔فیکٹری مالک نے بتایا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی

پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش

Shares: