پاکستان نے بابر کروز میزائل و ن بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اوردیگر حکام نے مشاہدہ کیا، صدرمملکت ،وزیراعظم عمران خان ، تینوں سروسز کے چیفس اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، سٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تجربہ پاکستان کی سٹریٹجک ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کرے گا۔ تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بہتری آئے گی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ,وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے پراجیکٹ پر کام کرنیوالے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے سے وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری