عمران خان ایک بار پھر غلط ثابت ہوگئے.مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس کے سستا ترین ہونے کے حکومتی اعتراف کے بعد عمران خان ایک بار پھر غلط ثابت ہوگئے

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہر عوامی ریلیف کے منصوبے کو عمران خان نے متنازع بنایا تحریک انصاف حکومت نے خود تسلیم کر لیا کہ لاہور میٹرو منصوبہ 29 اعشاریہ61 ارب روپے میں مکمل ہوا یہ سستا ترین منصوبہ ہے کا حکومتی اعتراف نواز شریف اور شہباز شریف کی امانت ، دیانت اور اہلیت کا اعتراف ہے عمران صاحب جب بھی بولتے ہیں ،جھوٹ ہی بولتے ہیں جھوٹ کا کنٹینر سے شروع ہونے والا سفر آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہورہا ہے

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومتی ٹولہ سارا زور اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے میں لگا رہا ہےسارے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بعد بھی کسی لیڈر پر ابھی تک کرپشن ثابت نہیں ہو سکی وزراء کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹتے نظر آتے ہیں جو دوربین لگا کر بھی کہیں نظر نہیں آ رہی

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ 2021 پاکستانی عوام پر عذاب بن کر گزر رہا ہے لوگ بے روزگاری ومہنگائی اور حکومت کی نااہلیوں اور نالائقیوں کا رونا رو رہے ہیں جاتے جاتے یہ سال موجودہ نااہل حکمرانوں کو بھی ساتھ لیکر جائے گا اب حکمرانوں کی اقتدار کے ایوانوں سے رخصتی نوشتہ دیوار ہے اور سال 2022 عام انتخابات کا سال ثابت ہوگا پی ڈی ایم کو غیر فعال بنانے کی خاطر حکمرانوں نے سر توڑ کوششیں کیں مگر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا نواز لیگ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کی خاطر اپنی مثالی جدوجہد جاری رکھے گی

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید

سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید

وزیر اطلاعات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مائزہ حمید

عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید

عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید

پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی،مائزہ حمید

ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہیے،مائزہ حمید

نالائق حکمران بتائیں ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ مائزہ حمید

تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ،مائزہ حمید

تین سال سے ن لیگی منصوبوں پر تختیاں لگا کر گزارہ کر رہے ہیں،مائزہ حمید

Shares: